Book Name:Dunya Ne Hame Kiya Diya ?

پُوجا  اوردنیاسے مَحَبَّت کرتےتھےآپ عَلَیْہِ السَّلَامنےفرمایا: تمہاری شیطان کی پوجاکیاتھی؟وہ بولا:ہماللہ پاک کے نافرمانوں کی پیروی کرتے تھےآپ عَلَیْہِ السَّلَامنےارشادفرمایا:تمہاری دنیاسے مَحَبَّت  کیسی تھی؟اس نے کہا:ایسی جیسےبچہ اپنی ماں سے مَحَبَّت کرتا ہےجب دنیا ہمارے پاس آتی تو ہم خوش ہوتےاور جب چلی جاتی تو ہم غمگین ہوتے۔ ساتھ ہی ہم نے لمبی اُمیدیں باندھ رکھی تھیں اوراللہ پاک کی اطاعت سےمُنہ پھیر کر اس کی ناراضی کی طرف بڑھے چلےجا رہےتھے۔آپ عَلَیْہِ السَّلَامنے ارشادفرمایا: تمہارا یہ حال کیسے ہوا؟ اس نےکہا:ہم نے رات خیریت میں گزاری اورصبح ہاویہ میں کی۔ فرمایا:ہاوِیَہ کیاہے؟وہ بولا:سِجِّین۔ارشاد فرمایا:سجین کیاہے؟اس نےکہا:دنیاکےتمام حصوں جتنا  آگ(Fire) کا ایک انگارہ ہے اس میں ہم سب کی رُوحیں دَفْن کر دی گئی ہیں۔آپ عَلَیْہِ السَّلَامنے ارشاد فرمایا: تمہارے ساتھی کیوں بات نہیں کر رہے؟ وہ بولا: یہ بات کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ارشاد فرمایا: اس کی وجہ؟ وہ کہنے لگا: ان کے مُونہوں میں آگ کی لگامیں ڈال دی گئی ہیں۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَامنے ارشاد فرمایا: پھر تم مجھ سے کیسے بات کر رہے ہو حالانکہ تم بھی تو ان ہی میں ہو؟اس نے کہا: یقیناً میں ان ہی میں ہوں لیکن میرا وہ حال نہیں جو اِن کا ہےجب  مُصیبت آئی تو ان کے ساتھ مجھے بھی گھیر لیا اور اب میں ہاویہ میں ایک بال سے لٹکا ہوا  ہوں، میں نہیں جانتا کہ مجھے آگ میں گرا دیا جائے گا یا پھر میں نجات پا لوں گا۔آپ عَلَیْہِ السَّلَامنے حواریوں سے ارشاد فرمایا: میں سچ کہتا ہوں جو کی روٹی کھانا، صاف ستھرا پانی پینا اور کوڑا  دانوں پر کُتّوں کے ساتھ سونا دنیا وآخرت کی بھلائی کے لیےیقیناً کافی ہے۔

 (حلیۃ الاولیاء ،وھب بن منبہ،۴ / ۶۴،رقم: ۴۷۶۲)

موت آکر ہی رہے گی یاد رکھ!         جان جا کر ہی رہے گی یاد رکھ!

گر جہاں میں سو برس تو جی بھی لے       قبر میں تنہا قیامت تک رہے