Book Name:Dunya Ne Hame Kiya Diya ?

اللہ کریم ہمارے دلوں سے دنیا کی مَحَبَّت دُورفرمائے اور اپنی  اور اپنے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی مَحَبَّت  عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کاخلاصہ!

 میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آج کے بیان میں ہم نے سُنا کہ

٭دنیا کی مَحَبَّت نا گہاں موت کا سبب بنتی ہے۔

٭دنیا کی مَحَبَّت گناہوں میں مبتلا کر دیتی ہے۔

٭دنیا شیطان مردود کی بیٹی ہے۔

٭دنیا کی مَحَبَّت موت،قبر و آخرت کی تیاری سے غافل کر دیتی ہے۔

٭دنیا کی مَحَبَّت عمدہ لباس،اچھی غذا اور عالیشان مکانات کی خواہش کا سبب بنتی ہے۔

٭دنیا کی مَحَبَّت سے مال و دولت حاصل کرنے کی حرص پیدا ہو جاتی ہے۔

٭دنیا کی مَحَبَّت دل میں بٹھانا  گویا  شیطانی جال میں پھنس جانا ہے۔

٭ دنیا سے مَحَبَّت کرنے والے کو  آخرت میں گھسیٹ کر جہنم (Hell)میں ڈال دیا جائے گا۔

٭دنیا کی مَحَبَّت سےاللہ والے ہمیشہ دور بھاگتے تھے۔

کر لے توبہ رب کی رحمت ہے بڑی        قبر میں ورنہ سزا ہوگی کڑی

 (وسائلِ بخشش مُرَمَّمْ،ص۷۱۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد