Book Name:Dunya Ne Hame Kiya Diya ?

بھی گرفتار تھی۔ان کی اِصلاح کا سبب یہ ہوا کہ ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن نے ان پر اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت قائم شدہ مدرسۃ المدینہ (بالغات )میں پڑھنے کی ترغیب دلائی یوں پڑھنے کے لیے ان کا ذہن بن گیا اور اس انفرادی کوشش کی برکت سے کچھ ہی دنوں میں مدرسۃ المدینہ(بالغات )میں پڑھنے کی ترکیب بن گئی جوں جوں وقت گزرتا گیا ان کے مخارج میں بہتری آتی گئی مزید اسلامی بہنوں کی محبت وشفقت کی برکت سے دعوت اسلامی کی محبت وعقیدت ان کے دل میں جاگزیں ہوگئی، لہٰذاانہوں  نے گناہوں سے سچی توبہ کی اور سنّتوں بھری زندگی گزارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مشکبارمدنی ماحول سے وابستہ ہوگئی۔اب وہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ   عَزَّ  وَجَلَّ  مدرسۃ المدینہ (للبنات )میں پڑھانے کے ساتھ ذیلی مشاورت ذمہ دار کی حیثیّت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں مصروف ِ عمل ہیں۔(انوکھی کمائی ،ص24)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

نیک اعمال کی اہمیت

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!افسوس!ہم  فکرِ آخرت کرنے کے بجائے دنیا کی رنگینیوں میں مگن ہیں،عُمدہ عُمدہ مکانات کی تعمیر ات میں مصروف(Busy) ہیں، ہم اپنے مکانات نہایت عالیشان طریقے سے مُزَیَّن کر تی ہیں۔ اپنی زندگی پیسے کی ریل پیل، عمدہ اور اعلیٰ گاڑیوں کی چمک دمک، خُوبصورت اور عالیشان محلّات کے گرد گزارنا چا ہتی ہیں، ذرا سوچئے تو سہی یہ چیزیں کب تک ہمارےکام آئیں گی؟کیا یہ سب قبر میں ساتھ لے جائیں  گی؟ کیا آخرت میں ان چیزوں کے بدلے نیکیاں مل جائیں گی؟ ہر گز نہیں !یہ بینک بیلنس، دَھن دولت اورمال وجائیداد سب اس دنیا میں رہ جائیں گے، قبر میں کچھ بھی نہ کام آئیں گے، وہاں