Book Name:Dunya Ne Hame Kiya Diya ?

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس تاجرات!

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!یہ حقیقت ہے جو ہم نے دنیا میں جمع کررکھا ہے  یہیں رہ جائے گا   لہٰذا اپنے دل سے دنیا کی محبت نکالنے اور رزقِ حلال میں  برکت پانے کیلئے جتنی استطاعت ہو  صدقہ وخیرات  کی عادت بھی بنائیے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کی برکت سے مال کی محبت دل سے نکل جائے گی  ۔اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ کمانے  کی لالچ میں حلال وحرام کی تمیز  بھلا کر حرام طریقے سے کمایا ہوا مال دنیا وآخرت    میں باعثِ وبال بھی بن سکتا ہے ۔ اسلام نے اپنے ماننے والوں کو تِجارت  کے بڑے واضِح اُصُول عطا فرمائے ہیں، مگر بدقسمتی سے علم سے دُوری اور دُنیا کی چکا چوند نے آج کے مسلمان کو ان سنہری اُصُولوں پر عمل سے دُور کردیاہے۔ ضرورت اس بات کی تھی کہ کوئی ان تاجروں میں اسلام کی حقیقی رُوح پُھونک دے۔چُنانچہ  عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ”مجلس تاجرات“کا قیام عمل میں لایا گیا، جس کا کام شُعبۂ تجارت سے منسلک اسلامی بہنوں کو تجارت کے مُتَعَلِّق اسلامی تعلیمات سے رُوشناس کرانا، ان میں دعوتِ اسلامی کے پیغام کو عام کرنا اورانہیں  دعوتِ اسلامی سے وابستہ کرتے ہوئے اس مدَنی مَقْصد ’’مجھے اپنی او ر ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ  ‘‘کے مُطابق زندگی گُزارنے کا مدنی ذِہْن دیناہے۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تری دُھوم مَچی ہو

(وسائلِ بخشش،ص،۳۱۵)