Book Name:Dunya Ne Hame Kiya Diya ?

فوراًمستاجر(یعنی جس سے اجارہ کیا ہے اس)کو مطلع کرے۔(ایضاً،ص۱۱)٭اگر مخصوص مدت مثلاًبارہ ماہ کے لئے ملازمت کا اجارہ ہوتو اب فریقین کی رضا مندی کے بغیر اجارہ ختم نہیں ہو سکتا، سیٹھ کا خواہ مخواہ دھمکیاں دینا کہ فارغ کر دونگا یا نوکر کا چھوڑ جانے کی دھمکی دینا درست نہیں، البتہ شرعی مجبوری کی بنا پر دونوں میں سے کوئی بھی وقت سے پہلے اجارہ ختم کرسکتا ہے۔ (ایضاً،ص۱۲ملخصاً) ٭ مسلمان کے لئے غیر مسلم کے ہاں ایسی نوکری کرنا جائز نہیں جس میں مسلمان کی ذلت ہومثلا اس کے گھر کی صفائی کرنا،کچرا اٹھانا،گاڑی صاف کرناوغیرہ،البتہ جس کام میں مسلمان کی ذلت نہ ہو وہ کر سکتا ہے۔ (ایضاً،ص۱۳) ٭ چوکیدار،گارڈیا پولیس وغیرہ جن کا کام جاگ کر پہرا دینا ہوتا ہے اگر ڈیوٹی کے اوقات میں ارادۃًسو گئے تو گنہگار ہوں گےاور جتنی دیر سوئے یا غافل رہےاتنی دیر کی اجرت کٹوانی ہوگی۔ (ایضاً، ص۱۹)

طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب بہارِ شریعت حصّہ 16(312صفحات)،120صَفحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آداب“،امیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے 2 رسائل”101 مدنی پھول“ اور”163 مدنی پھول“ ھدِیّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔