Book Name:Dunya Ne Hame Kiya Diya ?

چڑھ کر حِصَّہ لیجئے۔ ذیلی حلقے کے8  مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کاایک  مَدَنی کاممدرسۃُ المدینہ بالغاتمیں پڑھنایاپڑھانابھی ہے۔فی ذَیلی حلقہ کم از کم ایک مدرسۃ المدینہ (بالِغات) کا اہتمام کیجئے،مدرسۃُ المد ینہ میں پڑھنے والیوں کا ہَدَف کم از کم 12اسلامی بہنیں ہیں،(دورانیہ زیادہ سے زیادہ1گھنٹہ 12 مِنَٹ) صبح 8:00 تااذانِ عصر تک کسی بھی وقت(با پردہ جگہ میں ) ترکیب کی جا سکتی ہے، دُرُست قرآنِ پاک پڑھنا سکھانے کے ساتھ ساتھ غُسل، وُضُو،نماز، سُنّتیں،  دُعائیں نیز عورتوں کے شرعی مسائل وغیرہ زبانی نہیں بلکہ مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کتاب ''اسلامی بہنوں کی نماز'' سے د یکھ دیکھ کر سکھایئے، مدرسۃ المدینہ (بالغات )''مدنی پھولوں ''کے مطابق لگایئے، ٭ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مدرسۃُ المدینہ بالغات میں حاضِری کی بَرَکت سے اچھی صُحبت مُیسّرآتی ہے۔٭مدرسۃُ المدینہ بالغات کی بَرَکت سے قرآنِ کریم پڑھنے سُننے کی سعادت ملتی ہے ٭مدرسۃُ المدینہ بالغات کی بَرَکت سے مَدَنی انعامات پر عمل کا جذبہ ملتا ہے٭ مدرسۃ المدینہ (بالغات ) عِلْمِ دِیْن  سیکھنے سکھانے کا بھینہایت مُوثر ذریعہ ہے  اور دِین کی باتیں سیکھنے کی فضیلت کے بارے میں منقول ہے کہاللہ  عَزَّ  وَجَلَّ نے حضرت سیِّدُنا مُوسیٰ کَلِیْم ُاللہعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف وَحْی فرمائی: بھلائی کی باتیں خُود بھی سیکھو اور دوسروں کو بھی سکھاؤ،میں بھلائی سیکھنے اورسکھانے والوں کی قبروں کو روشن فرماؤں گا تاکہ ان کو کسی قسم کی وَحشت نہ ہو۔(حِلیۃُ الاَولِیاء، ۶/۵،حدیث۷۶۲۲)

آئیے!بطورِ ترغیب ایک مَدَنی بہار سنتی ہیں، چُنانچہ

گناہوں کی نُحُوست سے نجات

      بابُ المدینہ( کراچی) کی ایک اسلامی بہن دعوت ِاسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل فلمیں ڈرامے دیکھنے ، گانے باجے سننے کی رسیا تھی ،نیز فیشن پرستی اور بے پردگی کی نحوست میں