Book Name:Dunya Ne Hame Kiya Diya ?

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتی ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، صَلَّیاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

رزق حلال کمانے کے مدنی پھول:

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آئیے!رزق حلال کمانے کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کر تی ہیں۔پہلے 2فرامینِ مصطفےٰ صَلَّیاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1) پاک کمائی والے کے لئے جنت ہے ۔(معجم اوسط،۵/۷۲،حدیث:۴۶۱۶۔)(2)رزقِ حلال کی تلاش فرائض کی ادائیگی کےبعدايک فرض ہے۔( معجم کبیر ، حدیث: ۹۹۹۳، ۱۰ / ۷۴)٭سیٹھ اور نوکر دونوں کے لئے حسب ضرورت اجارے کے شرعی احکام سیکھنا فرض ہے،نہیں سیکھیں گے تو گنہگار ہوں گے۔(حلال طریقے سے کمانے کے 50 مدنی پھول،ص۴)٭نوکر رکھتے وقت ،ملازمت کی مدت،ڈیوٹی کے اوقات اور تنخواہ وغیرہ پہلے سے تَعَیُّن ہونا ضروری ہے۔(ایضاً،ص۴)٭ملازم دفتر یا دکان پر آنے جانے کا وقت درست لکھے،اگر غلط بیانی سے کام لیا اور ڈیوٹی کم دینے کے با وجود پورے وقت کی تنخواہ لی تو گنہگارو عذابِ نار کا حقدار ہے۔ (ایضاً،ص۷)٭تنخواہ زیادہ کرانے یا عہدے وغیرہ میں ترقی کروانے کے لئے جعلی (نقلی) سند لینا نا جائز و گناہ ہے۔(ایضاً،ص۸)٭ملازم کو چاہئے کہ دوران ڈیوٹی چاق و چوبند رہے،سستی پیدا کرنے والے اسباب سے بچے،مثلاًرات دیر سے سونا وغیرہ۔(ایضاً،ص۸)٭جو اجارے کے مطابق کام نہیں کر پاتا اسے چاہئے کہ


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵