Book Name:Ebadat Me Lazzat Kaise Hasil Ho ?

کہا: اے شیطان لعین !دور ہوجا۔ توروشن کنارہ اَندھیرےمیں بدل گیا اوروہ شکل دھواں بن گئی، پھر اس نے مجھ سے کہا:اے عبدُالقادِر! تم مجھ سےاپنےعِلم،اپنےرَبّ کےحکم کےذریعےنجات پاگئے اور میں نے ایسے70 مشائخ  کوگمراہ کر دیا ۔میں نےکہا’’یہ صرف میرے رَبّ  کافضل واحسان ہے،شیخ ابُونصر موسیٰ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:آپ سےپُوچھاگیا،آپ نےکس طرح جاناکہ وہ شیطان ہے؟ آپ نے ارشادفرمایا:اُس کی اِس بات سے کہ بے شک میں نےتیرے لئےحرام چیزوں کوحلال کردیا۔(بہجۃ الاسرار، ذکر شی من اجوبتہ ممّا یدلّ ۔۔۔الخ، ص، ۲۲۸)(تفسیرِصراط الجنان ،پ۱۴الحجر  تحت الآیۃ ۹۹،  ۵/۲۷۴)   

شہا نفس اماّرہ مغلوب ہو اب        ہو شیطان کا دُور شر غوثِ اَعظم

(وسائل بخشش ، ص۵۵۸)

جنوں  اور انسانوں  کی پیدائش کا اصل مقصد:

       میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! دیکھا آپ نے کہ شیطان کس طرح اللہ  کریم کے نیک بندوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ مگرہمارا کیا بنے گا ؟ایک تو  ہم عبادت کر تی نہیں اور اگر کوئی نیک عمل  کرلیں تو اس پر پھولے نہیں سما تیں جب تک دوسروں کے سامنے اپنی نیک نامی کا اظہار نہ کریں کسی پل چین نہیں آتا اور دوسروں سےبہتر تصور کرتے ہوئے خود کو نیک پرہیزگارسمجھنے  لگتی ہیں۔ یاد رکھئے! شیطان نے ہزاروں سال عبادت کی اور مُعَلِّمُ المَلَکُوتیعنی فرشتو ں کااُستاد(Teacher)بھی رہا  ، مگر صرف تکبُّر اور حکمِ الٰہی کی نافرمانی کی وجہ سےاُس کی برسوں کی عِبادتیں بے کاراورہزاروں سال کی رِیاضتیں پامال ہوگئیں، ذلّت ورُسوائی اُس کامُقدّربنی،ہمیشہ ہمیشہ کیلئے لعنت کاطُوق اُس کےگلےپڑگیا اوروہ ایمان سےہاتھ دھو کرہمیشہ کیلئے عذابِِ نارکامستحق  بن گیا۔آہ !ہم تو  نہ  جانے دن میں کتنی مرتبہ  اپنے رَبّ کی نافرمانیاں کر تی ہیں، دن بھر گناہوں کا سلسلہ  جاری رہتا ہے ،نفلی عبادات تو  کیا فرض عبادات تک نہیں کر تی حالانکہ ہماری