Book Name:Ebadat Me Lazzat Kaise Hasil Ho ?

٭۔۔۔عبادت کرنے والوں کےدِلوں میں عاجزی و اِنکساری پیدا ہوجاتی ہے۔

٭۔۔۔رِیاکاری کرنے والے کو عبادت میں لذّت نصیب نہیں ہوتی ۔

٭۔۔۔پیٹ بھرکرکھانےوالوں کو  عبادت  میں لذّت نصیب  نہیں ہوتی۔ 

       اللہ  کریم ہمیں  خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکےصدقے اِخلاص کےساتھ عبادت کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بیان کواختتام کی  طرف لاتےہوئےسنت کی فضیلت    اور  چندسنتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادت  حاصل کرتی ہوں تاجدارِرِسالت،شہنشاہِ نَبوتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان جنت نشان ہےجس نےمیری سنت سےمحبت کی اس نےمجھ سےمحبت کی اورجس نےمجھ سے کی وہ جنت میں میرےساتھ ہوگا۔(مشکاۃالمصابیح،   کتاب الایمان  باب الاعتصام  بالکتاب والسنۃ۱/۵۵، حدیث: ۱۷۵)

سینہ  تری سنت کا مدینہ بنے آقا                      جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا  بنانا

نفلی  روزوں کے مدنی پھول 

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آیئے! اپنے نامہ اعمال میں اجروثواب  بڑھانے کیلئے  نفل روزوں کے فضائل اور کچھ  مدنی پھول  سنئے ۔ پہلے دو (2)فرامینِ مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَملاحظہ ہوں: (1)جس نے ثواب کی اُمّید رکھتے ہوئے ایک نفْل روزہ رکھا اللہ کریم  اُسے دوزخ سے چالیس۴۰ سال (کا فاصِلہ )دُور فرمادے گا۔(کَنْزُالْعُمّال ج۸، ص۲۵۵، حدیث۲۴۱۴۸) (2)اگر کسی نے ایک دِن نَفْل روزہ رکھا اور زمین بھر سونا اُسے دیا جائے جب بھی اِس کا ثواب پُورا نہ ہوگا اس کا ثواب تو قِیامت ہی کے دِن ملے گا۔(ابو یعلی، ۵/۳۵۳، حدیث۶۱۰۴) ٭کثرت سے نفل روزے رکھنا ہمارے پیارے آقاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سنتِ مبارکہ ہے ۔  ٭حضرتِ