Book Name:Ebadat Me Lazzat Kaise Hasil Ho ?

سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوتی ہیں بلکہ دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اس کی دعوت دیتی ہیں ۔(فلمی ادا کار کی توبہ،ص۲۰)

''اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پرجمع کروادیں."

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد    

عبادت کا ذوق پیدا کرنے کے طریقے!

       میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! ہم  عبادت میں رغبت پانے کیلئے عبادت کے فضائل اور بُزرگانِ دِین  کے واقعات سُن رہے تھے کہ اُن کے شب و روز عبادت میں بسر ہوتے تھے۔ فی زمانہ ہماری اکثریت  عبادت سےدُور اورگناہوں  میں مشغول ہوتی جارہی ہے ۔ ہم غور کریں کہ آخر وہ کون سے اَسباب ہیں جن کی نحوست ہمیں عبادت سے دور کرتی جارہی ہے۔یاد رکھئے!عبادت سے دوری کے بہت سے اسباب ہیں جن میں مبتلا ہوکر  ہم اپنی زندگی کے اصل مقصد کو بھولے بیٹھے ہیں ،ان میں مصروف رہنے سے نہ تو کوئی دنیاوی فائدہ حاصل ہوتا ہے اور نہ ہی یہ  اسباب  ہماری آخرت کیلئے فائدہ مند ہوں گے ۔آئیے! اب عبادت   میں لذت و   اِستقا مت حاصل نہ ہونے کے اسباب اور ان کے علاج  کے بارے میں کچھ سنئے، چنانچہ   

(1)ذوقِ عبادت  پیدا کرنے کیلئے دعا کیجئے !    

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! مزید شوقِ عبادت پیدا کرنے کیلئے بارگاہِ الٰہی میں دعا کیجئے کہ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بھی   عبادت پر مدد حاصل کرنے کیلئے  اس طرح دعا مانگتے تھے :’’اَللّٰہُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ‘‘اے اللّٰہ کریم ! تو اپنے ذِکر ،اپنے شکر اوراپنی عبادت اچھی