Book Name:Ebadat Me Lazzat Kaise Hasil Ho ?

دىتے ہىں۔ (15)قىامت کے اہوال سے محفوظ رہے گا، (16)نامہ اعمال اُس کا دہنے ہاتھ مىں دىا جائے گا(17)حساب اس کا آسانى کے ساتھ ہوگا ىا اس سے اصلاًحساب نہ کرىں گے، (18) پانى حوضِ کوثر کا اسے پلائىں گے اس کے پىنے کے بعد پىاس اس کے پاس کبھى نہ آئے گى۔ (19) پُلِ صراط سے آسانى کے ساتھ گزر جائے گا، (20)قىامت کے دن اسے نور کے تودوں پر بٹھائىں گےاور عرش ىا لواءِ محمدى صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ساىہ تلے جگہ دىں گے، (21)خدا کے دىدار سے مشرف فرمادىں گے اورىہ نعمت سب نعمتوں سے افضل اور سب کرامتوں سے اکمل ہے۔ (الکلام الاوضح ص ۳۲۸۔۳۲۹ملتقطاً)

(6)عبادت کا شوق پیدا کرنے کے مزید طریقے !

        میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! عبادت کاشوق پیدا کرنے کیلئے اچھی صحبت اپنائیے کہ   نیک لوگوں کو عبادت وتلاوت میں مشغول دیکھ کر ہمارے اندر بھی  عبادت کا جذبہ پیدا ہوگا ۔اس کے علاوہ  نام ونمائش کیلئے  نیکیاں کرنے  کی عادت کو نکال دیجئے کہ اس  سے ہماری آخرت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا  اور صرف رضائے الٰہی   کیلئے عبادت  کیجئے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کا دنیا میں بھی فائدہ ہوگا اور آخرت میں بھی کامیابی نصیب ہوگی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

     میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! 6 رَجَبُ الْمُرَجَّب کو سلطانُ الہندحضرتِ سَیّدناخواجہ غریب نوازرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکا عُرس مُبارک ہے،آئیے!اسی مُناسبت سے آپ کی  سیرت ِمُبارکہ کی مختصر جھلکیاں  ملاحظہ کیجئے ،چنانچہ

نام و نسب اور مختصر  تعارف

      حضرت خواجہ  غریب  نوازرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکانام حَسَن چشتی اَجمیری ہے،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی وِلادت