Book Name:Ebadat Me Lazzat Kaise Hasil Ho ?

كُلَّمَا خَبَتْ زِدْنٰهُمْ سَعِیْرًا(۹۷) (پ۱۵، بني اسرآئيل: ۹۷)  

ترجمۂ کنزالایمان:جب کبھی بجھنےپرآئےگی ہم اُسے اور بھڑکادیں گے۔

یہ کُنواں بےنَمازیوں اورزانیوں اورشرابِیوں اور سُودخواروں اور ماں باپ کواِیْذا(یعنی  تکلیف)دینے والوں کے لیے ہے۔(بہارِشریعت،۱/۴۳۴)

جَہَنَّم کا عذاب اور دُنیا کی تکلیفیں

          میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! خوفِ خُدا  سے لرزجائیےاورسچی پکی توبہ کرلیجئے ۔ذرا تصور کیجئےجب  اُس خطرناک وادی  میں بے نمازی کو ڈالا جائے گا تو اُس کا کیا بنے گا۔ لہٰذا عافیت اسی میں ہے کہ ہم فرائض کی پابندی  کے ساتھ ساتھ نفلی عبادات  کا شُوق بھی پیدا کریں ۔پانچوں نمازیں  اداکریں اور تہجد ، اشراق وچاشت اور اَوابین کے نوافل بھی ادا کریں  ، ہر سال ماہِ رمضان کے روزے  رکھیں اور دوران سال نفلی روزوں کا بھی  اہتمام کریں  ، مالکِ نصاب ہونے کی صورت میں زکوٰۃ    کی ادائیگی  کے ساتھ ساتھ  دیگر نیک کاموں  میں بھی   اپنا مال خرچ(Expense) کرنے کی عادت بنائیں ۔روزانہ تلاوتِ قرآن ، ذکرو دُرُود کا معمول بنائیں  ۔ ساتھ ساتھ  اپنے دُشمن  شیطان لعین سے بھی ہوشیار رہیں کہ جب  وہ ہمیں دن رات  ان عبادتوں میں مشغول دیکھے گا تو اِس راستے سے ہٹانے کی  بھرپور کوشش کرے گا،سُستی دلائے گااور ہمیں غافل کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے بھی  استعمال  کرے گا  مگر  ہمیں  ثابت قدم  رہتے ہوئے  اپنی عبادت پر ناز کرنے کے بجائے  مرتے دَم  تک  عبادت پراِستقامت کی دُعا کرنی ہوگی ۔ ہمارے ربِّ کریم نے  ہمیں  آخری وقت تک  عبادت کرنے کا حکم ارشاد فرمایا  ہے :

وَ اعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى یَاْتِیَكَ الْیَقِیْنُ۠(۹۹) (پ۱۴،حجر۹۹)                تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اورمرتےدَم تک اپنےرَبّ کی عبادت میں رہو۔