Book Name:Ebadat Me Lazzat Kaise Hasil Ho ?

مجلسِ تفتیشِ قراءت و مسائل

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی104 سےزائدشعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت کرنے میں مصروفِ عمل ہے،جن میں سے ایک شعبہ(Department) مجلسِ تفتیشِ قرات و مسائل“بھی ہے۔جس کا کام  ملک وبیرون ملک میں دعوتِ اسلامی کے  تحت مختلف دینی خدمات  انجام دینے والی اسلامی بہنوں کی تفتیش کرناہے۔اس  تفتیش کا طریقہ کار  یہ ہے کہ ، مفتشہ اسلامی بہنیں ہی مبلغات ،مدرسات اسلامی بہنوں کا قراءت وشرعی مسائل سے متعلق  ٹیسٹ  لیتی ہیں ۔ جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ان  اسلامی بہنوں کی  اخلاقی قابلیت  کے علاوہ ضروری دینی وتعلیمی  صلاحیت   پرکھی جائے  تاکہ دینی خدمات  کی ادائیگی میں بہتر طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں ۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں              اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

بیان کا خُلاصہ

     میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آج  کے بیان میں ہم نے سُناکہ

٭۔۔۔عبادت کرنے والوں کو   مَغفرت کا پروانہ  عطا کیا جاتا ہے ۔

٭۔۔۔عبادت کرنے والےاللہ کریم کے محبوب  بن جاتے ہیں۔

٭۔۔۔عبادت کرنے والوں کی دُعائیں بارگاہِ الٰہی  میں  مقبول ہوتی ہیں۔

٭۔۔۔عبادت کرنے والوں کا شمُار اُمت کے بہترین لوگوں میں ہوتا ہے۔ 

٭۔۔۔عبادت کرنے والوں کے گھروں میں رحمتِ الٰہی کا نزول ہوتا ہے ۔