Book Name:Ebadat Me Lazzat Kaise Hasil Ho ?

سَیِّدُناسُلَیمانعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام تین(3)دن مہینے کے شروع میں ، تین(3)دن وَسْط میں اور تین(3) دن آخِر میں روزہ رکھا کرتے تھے اور اس طرح مہینے کے اَوائِل، اَوَاسِط اوراَواخِر میں روزہ دار رہتے تھے۔ (کَنْزُالْعُمّال ۸/۳۰۴حدیث۲۴۶۲۴)  ٭ماں باپ اگر  اولاد کو نَفْل روزے سے اِس لئے منْع کریں کہ بیماری کا اندیشہ ہے تووالِدین کی اطاعت کرے۔ (رَدُّالْمُحتار ج۳ص۴۱۶) ٭شوہر کی اجازت کے بِغیر بیوی نَفْل روزہ نہیں رکھ سکتی۔ (دُرِّمُخْتار،رَدُّالْمُحْتار ۳/۴۱۵) ٭نَفْل روزہ قَصداًشروع کرنےسےپورا کرنا واجِب ہوجاتاہےاگرتوڑا تو قضا واجِب ہوگی۔  (دُرِّمُخْتار ،۳/۴۷۳)

       طرح طرح کی ہزاروں سنتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃُ المدینہ کی  2 کتب 312صفحات پرمشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘حصّہ16اور120صفحات کی کتاب’’سنتیں اورآداب‘‘اس کےعلاوہ شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنت کے2رسائل”101 مدنی پھول“اور”163 مدنی پھول“مکتبۃ المدینہ کے بستے سےہد یَّۃًطلب کیجئے اورپڑھئے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد