Book Name:Ebadat Me Lazzat Kaise Hasil Ho ?

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد    

(5)عبادت کے فوائد کو پیشِ نظر رکھئے !                 

       میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! عبادت کا ذوق پیدا کرنے کیلئے   رضائے الٰہی کے حصول کے ساتھ ساتھ اس کے دُنیوی اور اخروی فوائد کو پیش نظر رکھئے  کہ اس  طرح  بھی عبادت کا شوق پیدا ہوگا ۔ چنانچہ والدِ اعلیٰ حضرت ،مولانا نقی علی خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے عبادت کرنے  کے دنیاوی  اور اخروی  کئی فوائد بیان  فرمائے ہیں،  آئیے ! ان میں کچھ فوائد ہم بھی سنتی  ہیں:     (1)جو شخص عبادت کرتاہے خدا کے ممدو حىن مىں داخل ہوتا ہے کہ خدائے تعالىٰ عابدوں کى مدح و ثنا کرتا ہے۔ (2) اس سے محبت رکھتا ہے(3)اس کے سب کام درست کرتا ہے، (4)اس کے رزق کا کفىل ہوتا ہے، (5)اس کى مدد کرتا ہے اور دشمنوں کے شر اور فساد سے محفوظ رکھتا ہے، (6)اس کا مُونِس ہوجاتا ہے اور وحشت اس کے دل سے دُور کرتا ہے، (7) خلق کے دل مىں اس کى محبت پىدا کرتا ہے  کہ چھوٹے بڑے امىر غرىب اچھے بُرے ىہاں تک کہ آسمان وزمین کے وحش وطیر(چرند پرند)   اس سے محبت رکھتے ہیں ۔(8) برکتِ عام اس کو عنایت ہوتی ہے یہاں تک کہ لوگ اس کے کپڑوں اور مکان سے تبرک(حاصل ) کرتے ہىں اور فائدہ اٹھاتے ہىں، (9)درگاہِ الہى مىں اس کو اىسى عزت حاصل ہوتى ہے کہ لوگ اس کى جاہ و برکت کو اپنى حاجتوں مىں وسىلہ کرتے ہىں اور اس کے تَوَسَّل اور شفاعت سے مُرادىں پاتے ہىں، (10) موت کى سختى سے محفوظ رہتا ہے، (11)پروردگارِ عالَم اس کو اس وقت اىمان و معرفت پر ثابت رکھتا ہے اورشىطان کے وسوسے  اور اغوا ء (دھوکے)سے بچاتا ہے۔ (12) اسے قبر کے فتنہ سے امن مىں رکھتے ہىں، اور نکرىن کے سوال  کا جواب سکھاتے ہىں،(13)اس کى قبر کو روشن اور فَراخ کرتے ہىں،(14)اس کى قبر مىں بہشت کى طرف کھڑکى کھول