Book Name:Ebadat Me Lazzat Kaise Hasil Ho ?

کیلئے  جو کھاناحاضرکیا جاتاوہ دوسروں کو دے دیتے اور خود ساری رات اللہ پاک  کی بارگاہ میں بھوکے  ہی قیام میں گزار دیتے۔جب صبح قریب ہونے لگتی توعاجزی وانکساری کے ساتھ بارگاہِ الٰہی میں  عرض کرتے:میں غفلت کےسمندروں میں ڈُوبارہااور گناہ کےمیدانوں میں چلتا رہا۔ یاالٰہی! یہ تیرا ذلیل، گُنہگار اور بیما ر بندہ تیرے بابِِ کرم پر حاضر ہے اور تجھ سے پناہ(Protection) کا طلب گار ہے۔( الروض الفائق،باب  فی النزیہ و ذکرالصالحین،ص ۲۴۶ ملخصا)

بغیر چراغ کے گھر روشن رہتا!

اِمام محمدبن سِیرین رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی بہن حضرت حَفصہ بن سیرین رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہا بصرہ میں  ایک انتہائی عبادت گزار خاتون تھیں ، آپ ساری رات نماز پڑھتے ہوئے گزار دیتیں  اور نماز میں  آدھا قرآنِ پاک تلاوت فرماتیں۔بسا اوقات اپنی نماز پڑھنے کی جگہ پر اتنی دیر نماز میں  کھڑی رہتیں  کہ آپ کا چَراغ  بجھ جاتا، لیکن آپ کیلئے صُبح تک (چراغ کی روشنی کے بغیر) گھر روشن رہتا۔(صراط الجنان، ۷/۵۳)

اے نفس تو کتنا سوئے گا؟

حضرتِ رَابعہ بصریہرَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہا کی اپنی وفات تک یہ عادت رہی کہ آپ ساری رات نماز پڑھتی رہتیں  اور جب فجر کا وقت قریب ہوتا تو تھوڑی دیر کے لئے سو جاتیں ،پھر بیدار ہو کرکہتیں : اے نفس!تم کتنا سوؤ گے اور کتنا جاگو گے، عنقریب تم ایسی نیند سو جاؤ گے کہ اس کے بعد قیامت کی صبح کو ہی بیدار ہو گے۔ (روح البیان، الفرقان، تحت الآیۃ: ۶۴، ۶/۲۴۲)

رات میں  عبادت کرنے کے فوائد:

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بُزرگانِ دین کے واقعات کو سُن کر ہمارے دل میں بھی  رَبِِّ کریم