Book Name:Ebadat Me Lazzat Kaise Hasil Ho ?

کی عبادت کا شُوق پید ا ہوا ہوگا لہذاہمیں بھی کوشش کرنی چاہیے کہ  نمازِ عشا ء پڑھ کر کچھ دیر آرام (Rest) کرنے کے بعد سستی اڑاکر   رات کے وقت کچھ نہ کچھ عبادت وتلاوت کا معمول بنائیں کہ رات میں عبادت کرنے کے بڑے فوائد ہیں ۔آئیے! تفسیرِ صراطُ الْجِنان کی روشنی میں  اس کے کچھ فوائد  سنئے۔

      یاد رہےکہ جو عبادت جس وقت کرنا فرض ہے اسے اس وقت ہی کیا جائے گا البتہ نفلی عبادت رات میں  کرنا دن کے مُقابلے میں  زیادہ فائدہ مند ہے،(1) اس وقت قرآن ِپاک کی تلاوت کرنے اور سمجھنے میں  زیادہ دِل جَمعی حاصل ہوتی ہے کیونکہ اس وقت شورو غل نہیں  ہوتا بلکہ سکون اور اطمینان ہو تا ہے جو کہ دِل جَمعی حاصل ہونے کا بہت بڑ اذریعہ ہے۔ (2)اس وقت عبادت کرنے میں  کامل اخلاص نصیب ہوتا ہے اور عبادت میں  رِیا کاری، نمود و نمائش اور دکھلاوا نہیں  ہوتا کیونکہ عام طور پراس وقت لوگ بیدار نہیں  ہوتے جس کی وجہ سے رِیاکاری کا موقع نہیں  ہوتا ۔(صراط الجنان ۷/۵۲،ملتقطاً)

عبادت میں گُزرے مِری زِندگانی                    کرم ہو کرم یاخُدا یاالٰہی

(وسائل  بخشش مرمم ، ص۱۰۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آج ہماری عملی حالت بہت  خَستہ ہوتی جارہی ہے ہم دنیوی اعتبار سے ایک  دوسرے سے توآگے بڑھنے کی کوشش  کرتی  ہیں مثلاً کسی کا عالیشان بنگلہ دیکھ کر اس جیسا بنانے کی خواہش ،کسی کوعمدہ  کپڑے پہنے دیکھاتو ایساپہننے کی خواہش ، کسی کی  نئی کار یا   کامیاب کاروبار(Business) دیکھ کر مُنہ میں پانی بھر آتا ہے ۔ کیا کبھی کسی کو نیکیاں  کرتا دیکھ کر ہمارے اندر بھی   نیک بننے کی خواہش پیدا ہوئی ؟  کسی کو مَدَنی درس  ، ہفتہ وار اجتماع میں شریک ہوتا دیکھ کر ہمیں بھی عِلمِ دین سیکھنے کا شوق پیدا ہوا؟ اے کاش! دوسروں کو نیک کاموں میں مشغول دیکھ کر ہمارے اندر بھی نیک بننے کا جذبہ بیدار ہوجائے ۔جس طرح