Book Name:Ebadat Me Lazzat Kaise Hasil Ho ?

(3)کم کھانے کی عادت بنائيے !

     میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! عبادت میں رُکاوٹ اور سستی  کا ایک سبب  پیٹ بھر  کے کھانا   بھی ہے کیونکہ اِنسان جب خوب سَیرہوکرکھالیتا ہے تواس کابدن بُوجھل ہوجاتا،آنکھوں میں نیندبھرجاتی اور اَعضا سُست پڑجاتےہیں،بندہ  کوشِش کےباوُجُود کوئی کام نہیں کرسکتا اور عبادت وتلاوت میں سستی  ہوجاتی ہے ۔

          اس کا علاج یہ ہے کہ عبادت کی  لذّت پانے کیلئے  بھوک سےکم کھانےکی عادت(Habit) بنائیے    اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ عبادت میں سستی نہیں ہوگی اوراس سے  ذوقِ عبادت  بھی بڑھے گا ۔اَمیرُ المُؤ مِنین حضرت سیِّدُناصِدّیقِ اکبررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے ایک مرتبہ فرمایا:جب سےمسلمان ہواہوں کبھی پیٹ بھرکرنہیں کھایا،تا کہ عبادت کی حَلاوت (مٹھاس)نصیب ہواورجب سےمیں مسلمان ہوا ہوں دیدارِاِلہٰی  کےجام پینے کےشوق میں کبھی سَیر ہوکرنہیں پیا۔(منھاج العابدین،الفصل الخامس ،البطن وحفظہ، ص۸۴)حضرتِ سیِّدُناابوسُلیمان دَارانیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتےہیں، میں عبادت میں سب سےزیادہ مِٹھاس اُس وقت محسوس کرتاہوں جب بُھوک کی وجہ سے میرا پیٹ خالی ہوتاہے۔(منھاج العابدین،الفصل الخامس ،البطن وحفظہ، ص۸۴)

بُھوک کی اور پیاس کی مولیٰ مجھے سوغات دے

یا الہٰی !  حَشْر  میں  دیدار  کی خیرات  دے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

(4)موبائل وانٹرنيٹ کا درست استعمال  کیجئے!

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! عبادت میں رُکاوٹ  اور دِل نہ لگنے کا ایک سبب اِنٹر نیٹ اور موبائل فون بھی ہےانٹرنیٹ اور موبائل فون کادُرست اِستعمال جہاں بے شُمار فَوائدکےحُصول کا ذریعہ ہے وہیں