Book Name:Ebadat Me Lazzat Kaise Hasil Ho ?

اس کے غلط اورغیر ضروری اِستعمال  سے کئی نُقصانات کا سامنابھی کرناپڑ تا  ہےجن میں سےایک بہت بڑانقصان  یہ ہے کہ  بندہ نماز روزے ،قرآن کریم کی تلاوت  اور نفلی عبادت سے غافل ہوکر اپنا وقت  بَرباد کرتا ہے ۔فی زمانہ ہماری نوجوان نَسل سوشل میڈیا کی ایسی  عادی بن چکی ہے کہ  لمحہ بھر کیلئےبھی اِنٹرنیٹ اورموبائل فون کونہیں چھوڑتی اوروقفےوقفےسےاپنےسونےجاگنے،شاپنگ کرنےاچھاکھانےپینے،کسی تقریب مثلاً شادی بیاہ میں شرکت کرنے،پکنک پوائنٹ (Picnic Point)پرجانے،عجیب و غریب حرکتیں کرنے اور دیگرمُعاملات  کو سوشل میڈیا پر اپنےدوستوں  میں شیئرکرکے وقت اور پیسہ برباد کرنے میں مصروف ہے ۔بعض توموبائل اور اِنٹرنیٹ کے ایسے دِیوانےہیں کہ اگرکسی دِن اِستعمال نہ کرپائیں  تو ان کا پورا  دن بےچینی اوراُداسی  میں بسر ہوتا ہے۔ غور  کیجئے کہ کبھی نمازچھوڑنے  پر بھی ہم بے چین ہوئیں  ؟کسی دن قرآنِ کریم  کی تلاوت نہ کرنے پربھی ہمیں افسوس ہوا؟ کبھی اِشراق وچاشت  اورتہجد کے نوافل نہ پڑھنے پر بھی ہم غمگین ہو ئیں؟

      اس کا علاج یہ ہے کہ ضرورت ہو توسادہ  موبائل فون رکھئے یا اِنٹرنیٹ  استعمال کرنے کیلئے موبائل رکھنا ہوتومزاحیہ اور بیہودہ ویڈیوزدیکھنےاورمُوسیقی سُننےکےبجائےمکتبۃُ المدینہ کےبستےسےتلاوت  ونعت  اور امیرِاہلسنت، نگرانِ شوریٰ اوردیگرمُبلغین کےسُنّتوں بھرےبیانات اورفرض علوم کورس والےمیموری کارڈز ھدیۃً حاصل کیجئے،خودبھی توجہ کے ساتھ سنئےاپنےعزیزوں اوردوستوں  میں بھی عام کیجئے،اس کی برکت سے معلومات کا ڈھیروں خزانہ ہاتھ آئےگااورگناہوں سےبازرہتے ہوئےعبادت کاشوق پیدا ہوگا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  

ہماری   بگڑی   ہوئی عادتیں  نکل جائیں                 ملے گناہوں کے امراض سے شفا یارب

مجھے دے خودکو بھی اورساری  دنیاوالوں کو                     سدھارنے کی تڑپ اورحوصلہ یارب

(وسائل بخشش ،ص۷۶)