Book Name:Ebadat Me Lazzat Kaise Hasil Ho ?

سَقَمِکَ،صِحَّت کو بیماری سے پہلے۔(3)وَغِنَاکَ قَبْلَ فَقْرِکَ،مالداری کوتنگدستی سے پہلے۔(4)وَفَرَاغَکَ قَبْلَ شُغْلِک،فُرصت کو مَشغُولیَّت سے پہلے۔ (5)وَحَیَاتَکَ قَبْلَ مَوْتِکَاور زِندگی کوموت سے پہلے۔ (اَلْمُسْتدْرک ،کتاب الرقاق،۵ /۴۳۵ ،حدیث: ۷۹۱۶ )

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! ہمیں بھی  اپنی زندگی کے اصل مقصد کوذِہن نشین رکھتے ہوئے    صحت مند جسم   اور جوانی کو کسی بیماری معذوری یا بُڑھاپے سے پہلے غنیمت جانتے ہوئے نیکیوں کا ذِخیرہ کرلیناچاہیے۔ہمارے پیارےآقا،مدینےوالےمُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَساری ساری رات عبادتِ الٰہی میں  مصروف رہا کرتے  اور طویل قیام فرمانے کی وجہ سےآپ کے  قدمینِ  شریفین سُوج جاتےتھے۔ حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صِدّیقہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہافرماتی ہیں:رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ  وَسَلَّمَنماز میں اس قدرقیام فرماتے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مُبارک پاؤں سُوج جاتے ۔ (ایک دن)حضرت عائشہ صِدّیقہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نےعَرض کی: یارسولَ اللّٰہ!صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ایسا کر رہے ہیں حالانکہ اللّٰہ کریم نے آپ کےسبب آپ کے  اگلوں اور پچھلوں کےگناہ بخش دئیے ہیں!حضورپُرنورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنےارشادفرمایا’’اےعائشہ!(رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا)،’’اَفَلَا اَکُوْنُ عَبْدًا شَکُوْرًا‘‘ کیا میں اللہ پاک کا شکر گزار بندہ نہ بنوں۔( مسلم، کتاب صفۃ القیامۃ والجنۃ والنار، باب اکثار   الاعمال والاجتہاد فی العبادۃ، ص۱۱۴۸، الحدیث:۷۱۲۶)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! سُنا آپ نے کہ رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   اس  قدر عبادت و رِیاضت فرمایا کرتے تھے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے قدمینِ شریفین پر وَرم آجاتاپھر بھی عبادت میں مشغول رہا کرتے تھے ۔ ایک ہم ہیں کہ دن بھر کام کاج میں مصروف رہتی ہیں اور اس دوران جتنی نمازیں آتی ہیں ان کی ادائیگی سے غافل رہتی ہیں اور رات کو تھکن کا بہانہ بنا کر نمازِ عشاء  پڑھے بغیر غفلت کی