Book Name:Ebadat Me Lazzat Kaise Hasil Ho ?

گھرآکریہ واقعہ گھروالوں کوسُنایاتووہ کہنےلگے:اس بچےکوہمارےساتھ مچھلی کھانے کی دعوت دیں، جب میں نےاسےدعوت دی تواس نےکہا:میں روزےسےہوں۔میں نےاس سےکہا: پھرتم ہمارےہاں روزہ  افطارکرو۔اس نےکہا:مجھےآپ کی دعوت قبول ہے،آپ مجھےمسجدکا راستہ دکھا دیجئے۔میں نے اسے راستہ دکھایا تو وہ مسجدمیں جاکربیٹھ گیاجب ہم نےنمازِمغرب اداکرلی تومیں نے اُسےکہا:اب ہمارے گھرچلئےاُس نےجواب دیا:نمازِعشا پڑھ کرچلیں گےنمازِعشا پڑھنے کےبعدمیں اس کو اپنےگھرلےآیا جس میں تین کمرےتھے:ایک میرااور میری بیوی کاتھا،دوسرےمیں ہماری 20 سال سے معذور(Excusable)بیٹی تھی اور تیسرےمیں ہمارامہمان تھا،رات کےآخری حصےمیں اچانک کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا میں نےپوچھا:کون ہے؟توآوازآئی:میں آپ کی فلاں بیٹی ہوں؟میں نےکہا :وہ تو20سال سے معذورہے اور گھرمیں پڑا ہوا گوشت کاایک ٹکڑاہےوہ کیسےصحیح ہوکرچل سکتی ہے؟یہ سن کروہ کہنے لگی: میں آپ کی وہی بیٹی ہوں،آپ دروازہ توکھولیں،جب میں نےدروازہ کھول کردیکھاتوبالکل صحیح کھڑی تھی ہم نےاس  سےپوچھا:ہمیں بتاؤکہ تم کیسےشِفایاب ہوئی؟تواس نےبتایاکہ میں نے آپ کواس مہمان کابھلائی کے ساتھ ذِکر کرتے ہوئے سنُاتو میرے دل میں یہ بات آئی کہ میںاللہپاک  کی بارگاہ میں اس کا وسیلہ پیش کروں کہ وہ میری تکلیف دورکردے،لہٰذا میں نےعرض  کی:یااللہ!تیری بارگاہ میں ہمارے اس مہمان کی عظمت کاصدقہ!میری تکلیف دورفرمااورمجھے عافیتعطافرما۔یہ دعا کرتےہی میں سیدھی کھڑی ہوگئی، جیساکہ آپ مجھےدیکھ رہےہیں۔یہ بات سن کرمیں اپنےمہمان کی طرف گیاتوگھرمیں نہ تھا دروازے پرآیا تواس کوبھیبندپایا،یہ سُننےکےبعدحضرت سیِّدُنامعروف کَرخیرَحْمَۃُاللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنےارشاد فرمایا:ہاں!واقعی اَولیاکرامرَحْمَۃُاللّٰہِتَعَالٰی عَلَیْہم اجمعینمیں چھوٹےبڑےسبھی ہوتےہیں۔ ( الروض الفائق ، با ب  فی مناقب الصالحین،ص ۱۰۹ ملخصا)