Book Name:Gaflat Ka Anjaam

عمل سے بہتر ہے۔(معجم کبیر،سہل بن سعد الساعدی…الخ، ۶ / ۱۸۵ ،حدیث:۵۹۴۲)

دو مَدَنی پھول:(۱)بِغیر اَچّھی نِیَّت کے کسی بھی عملِ خَیْر کا ثواب نہیں ملتا۔

               (۲)جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بَیان سُننے کی نیّتیں:

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

غفلت کا انجام

       قاضئِ کوفہ محمدبن غسانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں کہ عیدِقربان کےدن میں اپنی والدہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نےوہاں پھٹےپُرانےبو سیدہ کپڑےپہنےہوئےایک بڑھیا کو دیکھا۔مجھے اس کااندازِ گفتگو بہت اچھا لگا ۔میں نے اپنی والدہ سے پوچھا :یہ عورت کون ہے ؟انہوں نے فرمایا :یہ تمہاری خالہ عانیہ ہےجو ہارو ن رشید کےوزیرجعفر بن یحیٰ بر مکی کی ماں ہے ۔میں نےانہیں سلام کیا تو انہوں نے