Book Name:Gaflat Ka Anjaam

اورانفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔ ان کی زبان میں ایسی تاثیر تھی کہ وہ  انکار نہ کرسکیں اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں جا پہنچیں۔  تلاوت و نعت شریف کے بعد ہونے والا سنّتوں بھرا بیان بڑا دلنشین اور پُر تاثیر تھا۔ پھر ذکرُ اللہ   کی صداؤں اور رو رو کر کی جانے والی رِقّت انگیز دُعاؤں نے انہیں بَہُت متأثر کیا ۔  اجتماع میں ہونے والے اللہ   کے ذکر سے ان کے دل کوبہت سکون ملا ۔وہ دن اور آج کا دن! وہ دعوتِ اسلامی والی بن گئیں ،اس اجتماع میں شرکت سے پہلے مَعَاذَ اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ وہ   بے پردگی جیسے گناہ میں گرفتار تھی،مگر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بَرَکت سے انہوں  نے  مدنی برقع سجالیا اوراب تک اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس پر استقامت حاصل ہے۔

''اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پرجمع کروادیں."

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

سونے کی اینٹ

       منقول ہے کہ ایک نیک آدمی کوکہیں سے سونےکی اینٹ ہاتھ لگ گئی وہ دولت کی محبت میں مست ہوکررات بھرطرح طرح کےمنصوبےباندھتارہاکہ اب تومیں بہت اچھےاچھےکھانےکھاؤں گا، بہترین  لباس سلواؤں گااوربہت سارےخُدام اپناؤں گاالغرض مالداربن جانےکےسبب وہ راحتوں اورآسائشوں کے تصورات میں گم ہو کر اس رات ربِ اکبرسے یکسر غافل ہوگیا صبح اسی دَھن کی دُھن میں مگن مکان سےنکلااتفاقاًقبرستان(Graveyard) کےقریُب سےاس کاگزرہواکیادیکھتا ہےکہ ایک