Book Name:Gaflat Ka Anjaam

غفلت سے بچنے کےطریقے

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!دیکھاآپ نےکہ ہمارےبُزرگان ِدین خود کوغفلت وحرص سے بچانے  کیلئے ہروقت  فکرِآخرت میں مشغول رہتے تھے ۔ہمیں بھی ان کی سیرت پر چلتے ہوئے زندگی میں ہی قبروحشر کی تیاری شُروع کردینی چاہیے اور غفلت جیسی بیماری سے نجات کیلئے اس کا علاج کرنا  چاہیے  کیونکہ ہر بیماری سے بچنےکیلئے طریقہ علاج اختیار کیا جاتاہے  جس  پرعمل کرکے شفاء   ہوجاتی ہے ۔ آئیے ! غفلت جیسی مہلک  بیماری سے بچنے کے  چند  طریقے  (Methods)سنئے اور اپنی آخرت بہتر بنانے کیلئے کوشش کیجئے ۔ 

(1)دنیاوی  محبت  سے بچنا!

          فی زمانہ نیکیوں سےدورہونےاورغفلت کےگہرےگھڑےمیں جا  پڑنے کا ایک   اہم سبب دنیا کی محبت ہے  جوانسان  کو حلال وحرام کی تمیز بھلا کر نیکیوں سے دور کردیتی ہے لہٰذا اپنےدل سے دنیاوی محبت نکال دیجئے  کیونکہ یہی سارے فساد کی جڑ ہے ۔ حضور نبیِ رحمت  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےارشاد فرمایا: جسے دنیا کی محبت کا شربت پلایا گیا وہ تین چیزوں کا مزہ ضرور چکھے گا۔(۱) ایسی سختی جس سے اس کی تھکن دورنہ ہوگی،(۲)ایسی حرص جس سے وہ غنی نہ ہوگا،(۳)ایسی خواہش جس کی تکمیل نہ کرسکےگا۔ لہذا جس نے دنیا کو طلب کیا آخرت اسکے مرنے تک اسےتلاش کرتی رہے گی ، جب وہ مرجائے گا تو وہ اسے پکڑلے گی اورجس نے آخرت طلب کی دنیا اسے ڈھونڈتی رہے گی یہاں تک کہ وہ اس میں سےاپنا پورارزق حاصل کرلے۔(طبرانی کبیر،عبداللہ  بن مسعود، ۱۰/ ۱۶۲،رقم: ۱۰۳۲۸،ملتقطا)

مرے دل سے دنیا کی چاہت  مٹاکر

کر الفت میں اپنی فنا یاالٰہی