Book Name:Gaflat Ka Anjaam

(وسائل بخشش مرمم ، ص۱۰۵)         

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

(2)اچھی  صحبت اختیارکرنا!

غفلت بھری زندگی سے پیچھاچُھڑانےکیلئے  نیک  لوگوں کی صحبت  اختیارکیجئے کہ اس کی برکت سے  ہمیں گناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کی توفیق ملے گی۔ فی زمانہ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول اچھی صحبت پانے کیلئے  کسی نِعْمتِ عظمیٰ سے کم نہیں ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس مدنی ماحول  کی برکت  سے اب  تک لاکھوں  مسلمان   گناہوں بھری زندگی چھوڑ کر نیکیاں کرنےوالےبن گئے۔ اور بری صحبت سے ضرور بچنے کی کوشش کیجئے کہ بُری صحبت ہماری دنیا کے ساتھ ساتھ بربادی ِآخرت کا سامان بن سکتی ہے۔ احادیث ِمبارکہ میں  بُرے  لوگوں کی صحبت سے  بچنے  کا حکم ہے ۔چُنانچہ اس  بارے میں دو فرامینِ مُصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنئے اور عمل کی کوشش کیجئے ۔

٭    ارشادفرمایا: بُرے ساتھی سے بچو،کیونکہ وہ جہنم کاایک ٹکڑاہے، اُس کی محبت تمہیں فائدہ نہیں پہنچائے گی اوروہ تم سے اپناوعدہ پورانہیں کرے گا۔(فردوس الاخبار،۱/۲۲۴، حدیث:۱۵۷۳)

٭   ارشادفرمایا:بُرے ساتھی سے بچ  کہ تو اسی کے ساتھ پہچانا جائے گا(یعنی جیسے لوگوں کے پاس آدمی کی نشست وبرخاست ہوتی ہے لوگ اسےویساہی جانتے ہیں)۔(ابن عساکر، الحسین بن جعفر بن محمد بن حمدان۔۔ الخ، ۱۴/۴۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

(3)بُزرگانِ دین کی سیرت کا مطالعہ کرنا !