Book Name:Gaflat Ka Anjaam

معدے کی تکالیف اور ا س کی بیماریاں ٹھیک ہو جاتی ہیں اور نظامِ ہضم بہتر ہو جاتا ہے۔روزہ شوگر لیول،کولیسٹرول اوربلڈ پریشر میں اعتدال لاتا ہے اور ا س کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ نہیں رہتا۔روزے کے دوران خون کی مقدار میں کمی ہو جاتی ہے اور ا س کی وجہ سے دل کوانتہائی فائدہ مند آرام پہنچتا ہے۔روزے سے جسمانی کھچاؤ، ذہنی تناؤ ، ڈپریشن اور نفسیاتی امراض کا خاتمہ ہوتا ہے ۔روزہ رکھنے سے موٹاپے میں کمی واقع ہوتی اور اضافی چربی ختم ہو جاتی ہے۔روزہ رکھنے سے بے اولادخواتین کے ہاں اولاد ہونے کے امکانات(Possibilities)  کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔(صراط الجنان،۱/۲۹۳)

 روزے کے تفصیلی احکام اور فضائل جاننے کیلئے شیخ طریقت ، امیراہلسنت کی مایہ ناز تصنیف فیضانِ رمضان (مرمم ) کا مطالعہ بہت مفید رہے گا۔اس کے علاوہ شریعت نے جن کاموں کا حکم دیا ان کے فضائل جاننے کیلئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”جنت میں لے جانے والے اعمال “اور جن کاموں سے بچنے کا حکم دیا ان کی تباہ کاریاں جاننے  کیلئے ”جہنم میں لے جانے والے اعمال “ کا مطالعہ کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام’’مدنی دورہ ‘‘

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!ہمیں   نہ صرف خود  اپنی زندگی  رَبِّ   کریم کی  اطاعت   وفرمانبرداری میں بسر کرنی چاہیے  بلکہ دوسری اسلامی بہنوں   میں فکرِ  آخرت پیدا کرنے کیلئے انہیں بھی دعوتِ اسلامی  کے مدنی ماحول سے وابستہ کرنا چاہیے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کیلئے ذیلی حلقے کے 8مدنی کاموں میں بڑھ چڑ ھ کرحصہ لینا چاہیے ۔8مدنی کاموں میں سےایک ہفتہ وار  مدنی کام”مدنی دورہ “بھی ہےجس کے  ذریعے اسلامی بہنوں کو گھر  گھر جا کر نیکی کی دعوت دی جاتی ہے۔ہفتے کا کوئی ایک دن مقرَّر کر کے جگہ بدل بدل