Book Name:Gaflat Ka Anjaam
تیری طاقت تیرا فَن عُہدہ تِرا کچھ نہ کام آئے گا سَرمایہ تِرا
کرلے تَوْبَہ رَبّ کی رَحْمت ہے بڑی قَبْر میں ورنہ سَزا ہوگی کڑی
(وسائلِ بخشش مرمم، ص ۷۱۱-۷۱۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد
حُجۃالاسلام حضرت سیدناامام محمدغزالیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں،حضرت سیّدناشیخ ابوعلی دقاق رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےفرمایا:ایک بہت بڑےولیاللہ سخت بیمارتھےمیں ان کی عیادت کےلئےحاضر ہوا، میں نے اُن کےاِردگرد اُن کےشاگردوں کوبیٹھےہوئےدیکھا،وہ بزرگرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ رو رہے تھے، میں نےعرض کی یا شیخ!کیاآپ دنیا پر رورہےہیں؟فرمایا،نہیں بلکہ نمازیں قضا ہونےپر رو رہا ہوں میں نے کہا: آپ تو عبادت گزار شخص تھے پھرنمازیں کس طرح قضا ہوئیں؟فرمایا:میں نے جب بھی سجدہ کیاتو غفلت کےساتھ اور جب سجدے سے سر اٹھایا تو غفلت کے ساتھ اور اب غفلت کی حالت میں مررہا ہوں۔(مکاشفۃ القلوب ، ص۲۲)
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! سنا آپ نے کہاللہ پاک کے نیک بندے ہر لمحہ یادِ الٰہی میں بسر کرنے اور ہر گھڑی فکرِ آخرت میں مشغول رہنے کے باوجود بھی اپنی عبادت و ریاضت کو کسی خاطر میں نہ لاتے