Book Name:Aey Kash Fuzol Goi Ki Adat Nikal Jay

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مدنی انعامات

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی کم وبیش 104شعبہ جات (Departments)میں دینِ متین کی خدمت عام کرنے میں مصروفِ عمل ہے ۔ان شعبہ جات میں سے ایک مجلس مدنی انعامات بھی ہے۔شیخِ طریقت،امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خواہش کے مُطابق اسلامی بھائیوں، اسلامی بہنوں اورجامعاتُ المدینہ و مَدارِسُ المدینہ کے طلبہ و طالبات کو باعمل بنانے اور مَدَنی اِنعامات پرعمل کی ترغیب دِلانےکیلئے مجلس مدنی انعامات کا قیام عمل میں لایا۔امیراہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتےہیں:کاش !دیگر فرائض وسُنَن کی بجاآوَری کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی  بھائی اور اسلامی بہنیں ان مَدَنی انعامات کو بھی اپنی زندگی کا دستورُالعَمَل بنا لیں اورتمام ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی اپنے  حَلْقے میں ان(مَدَنی انعامات کے رسائل)کو عام کردیں اور ہرمسلمان اپنی قَبْروآخِرت کی بہتری کیلئے ان مَدَنی اِنعامات کواِخلاص کے ساتھ اپنا کر اللہ پاک کے فضل وکرم سے جَنّتُ الْفردوس میں مَدَنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاپڑوسی بننے کا عظیم ترین انعام پا لے۔آئیے! ہم بھی  نِیَّت کریں کہ نیکی کےاس  کام  میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں گی اور نہ صرف خودعمل کریں گی بلکہ دوسری اسلامی بہنوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں گی ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خُلاصہ