Book Name:Aey Kash Fuzol Goi Ki Adat Nikal Jay

دیے۔یوں انہیں علم و عرفان کے موتیوں سے لبریز تالیف ’’فیضان سنّت‘‘پڑھنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ آسان و شائستہ الفاظ اور عشقِ رسول کی خوشبوؤں سے معطر ومعنبر اس تحریر نے گویا ان کے اندر ایک نئی روح پھونک دی ۔جس کی برکت سے ان کے اخلاق و کردار اور عمل میں دن بدن مثبت تبدیلیاں رونما ہونے لگیں۔مزید کرم یہ ہوا کہ کچھ اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش کی برکت سے انہیں دعوتِ اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول میسر آگیا،جس کی برکت یہ ظاہر ہوئی کہ انہیں  اپنی گناہوں بھری زندگی سے توبہ کی توفیق نصیب ہوگئی اور وہ اپنی قبر وآخرت کی بہتری کے لیے سنّتوں بھری زندگی گزارنے میں مشغول ہو گئیں۔ امیرِ اہلسنّت   دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیوض وبرکات حاصل کرنے لیے عطاریہ  بھی بن گئیں۔ تادمِ تحریر علاقائی مشاورت کی ذمّہ دار کی حیثیّت سے حسبِ توفیق دینِ متین کی خدمت کر رہی ہیں۔(انوکھی کمائی،ص21)

اسی ماحول نے ادنیٰ کو اعلیٰ کردیا دیکھو                           اندھیرا ہی اندھیرا تھا اُجالا کردیا دیکھو

''اگر آپ کو بھی دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پرجمع کروادیں."

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

فضول گوئی کے نقصانات

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!ہم فضول گوئی  کی مذمت کے بارے میں سُن رہی ہیں۔یادرکھئے! بے سوچے سمجھے بول پڑنا بے حد خطرناک نَتائج   کاحامل ہوسکتا اور اللہپاک کی ہمیشہ ہمیشہ کی ناراضی کا باعِث بھی  بن سکتا ہے۔ یقیناً  زَبان کا قُفلِ مدینہ لگانے یعنی اپنے آپ کو غیرضَروری باتوں سے بچانے ہی میں عافیّت