Book Name:Aey Kash Fuzol Goi Ki Adat Nikal Jay

کی نورانیَّت چلی جاتی ہے ٭غیبت سے نیکیاں برباد ہوتی ہیں٭ غیبت نیکیاں جلا دیتی ہے٭غیبت کرنے والا توبہ کر بھی لے تب بھی سب سے آخِرمیں جنَّت میں داخِل ہوگا، اَلغَرض غیبت گناہِ کبیرہ، قطعی حرام اور جہنَّم میں لے جانے والاکام ہے۔

 (4)کفریات   بول دیتا ہے :

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!فی زمانہ  علم سے دُوری کی وجہ سےبعض لوگ اس قدر بے لگام  ہوتے جارہے ہيں کہ جو مُنہ میں آتا ہے فوراً  بک ديتے ہيں لمحہ بھر بھی نہيں سوچتےمیں کياکہہ رہا ہوں ؟ فضول گوئی  کی یہ عادت آدمی کو نہ بولنےکا بُلواتی اور ناکوں چنےچَبواتی ہےاوربعض اوقات بندہ اپنی زبان سے کفريہ کلمات نکال کراپنے سب سے قیمتی سرمائے ايمان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے مگر اسے  کانوں کان  خبرتک نہیں ہوتی کہ وہ مسلمان نہیں رہا اور اس  کا نکاح  بھی ٹوٹ گیا،بعض لوگ تو بڑے  ہی بے حس   ہوتے ہيں، بات بات پر خوامخواہ اس طرح تائيدطلب کرتےہيں کيوں بھئی!ٹھيک ہےنا ! میں غَلَط تو نہيں  کہہ رہا!'' کيا خيال ہے آپ کا؟''اب بات لاکھ ناقابلِ قبول ہو مگر نہ چاہتے ہوئے بھی ہاں میں ہاں ملا کر  جھوٹ بولنے کا گناہ کرنا پڑتا ہے ، اس طر ح  فضول بولنے والے  لوگ کبھی تو گمراہی کی باتيں بلکہ مَعَاذَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ! کفريات بک کر بھی حسبِ عادت تائيد حاصل کرتے ہيں اور اس طرح کے جملے مثلاً: ''کيوں جی ٹھيک کہہ رہا ہوں نا؟'' کہہ کراور سامنے والے سے ہاں کہلوا کر بعض اوقات اس کابھی ايمان برباد کروا ديتے ہيں؟ کيونکہ ہوش وحواس کے ساتھ کفر کی تائيدبھی کفر ہے ۔ کفریہ کلمات کے بارے میں مزید اہم معلومات کیلئے شیخِ طریقت ،امیراہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی مایہ ناز کتاب ”کفریہ کلمات کے بارے  میں سوال جواب “ کا مطالعہ  انتہائی مفید ہے ۔