Book Name:Aey Kash Fuzol Goi Ki Adat Nikal Jay

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ آج ہم نے زبان کا قفلِ مدینہ لگانے کی اہمیت اور افادیت سے متعلق بیان سُننے کی سعادت حاصل کی ،یقیناً

Iزبان کی حفاظت کرنے سے اللہ کریم کی رضا نصیب ہوتی ہے۔

Iزبان کا قفلِ مدینہ لگانے کی برکت سےسلامتی نصیب ہوتی ہے۔

Iخاموشی سب سے بلند عبادت ہے۔

I خاموشی عقل مندکی زینت ہے۔

I فُضُول گوئی سے بچنے والے کو حکمت و دانائی عطا کی جاتی ہے۔

I کثرت کلام اور فضول باتوں کی عادت ہلاکت کا سبب بن جاتی ہے۔

Iفضول اور بے ہودہ باتیں ربِّ کریم کو ناپسند ہیں۔

     اللہ کریم ہمیں فضول گفتگو سے بچتے ہوئے زبان کا قفلِ مدینہ لگانے کی توفیق عطا فرمائے۔

  اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

غیبت سے بچنے کی دعا

     حضرتِ علامہ مَجدُالدّین فیروز آبادی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مَنقول ہے :جب کسی مجلس میں (یعنی لوگوں میں)بیٹھواورکہو: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ وَصَلَّي اللہُ عَلَيٰ مُحَمَّد   تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تم پر ایک فِرِشتہ مُقرَّر فرمادے گا جو تم کو غیبت سے بازرکھے گا۔اور جب مجلس سے اُٹھو تو کہو: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ وَصَلَّي اللہُ عَلَيٰ مُحَمَّد تو فِرِشتہ لوگوں کو تمہاری غیبت کرنے سے بازرکھے گا۔(اَلْقَوْلُ الْبَدِ یع ص۲۷۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت ، چند سُنّتیں