Book Name:Hazrat-e-Isa Ki Mubarak Zindagi

بَیان سُننے کی نیّتیں

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اللہتعالیٰ نے لوگوں کی ہِدایَت اور رَہنمائی کے لئے جِن پاک بندوں کو اپنے اَحکام پہنچانےکےلئےبھیجا اُنہیںنَبِیکہتے ہیں،اَنبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام وہ بَشَر(اِنسان)ہیں جِن کے پاس اللہتعالیٰ کی طرف سے وَحی آتی ہے۔یہ وَحی کبھی فِرِشتے کےذَرِیْعےآتی ہے(اور)کبھی بے واسِطَہ(یعنی بغیر کسی ذَرِیْعےکے)۔اَنبیا عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام گُناہوں سے پاک ہیں(اور) اُن کی عادَتیں نِہایَت پاکیزہ ہوتی ہیں۔اُن کا نام،نَسَب(خاندانی سِلْسِلہ)،جِسْم،قَوْل(کلام)،فِعْل(کام)، حَرَ کات و سَکْنَات(عادات و اَطوار)سب سےاعلیٰ دَرَجے کےاورنَفْرَت دِلانے والی باتوں سے پاک ہوتے ہیں،اُنھیں اللہتعالیٰ عَقْلِ کامِل عطا فرماتا ہے۔دُنیا کا بڑے سے بڑا عَقَلْمَنْد(Intelligent) اُن کی عَقْل کےکَروڑویں دَرَجے تک بھی نہیں پہنچ سکتا۔ اُنہیں اللہتعالیٰ غَیْب کی باتوں سے آگاہ فرماتا ہے وہ رات دِن اللہتعالیٰ کی اِطاعت و عِبادت میں مَشْغُول رہتے،بندوں کو اللہتعالیٰ کاحُکْم پہنچاتے اور اُس کا رَسْتَہ دِکھاتے ہیں۔اُن انبیائےکِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام میں سے جو نئی شَرِیْعَت لائے اُن کو رَسُول کہتےہیں۔اَنبیائےکِرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کےمَرَاتِب(یعنی دَرَجوں)میں فَرْق ہے۔بَعْض کے رُتْبے بَعض