Book Name:Hazrat-e-Isa Ki Mubarak Zindagi

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

    میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!یُوں تو حضرت سَیِّدُنا عیسیٰرُوْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی ذات سےوَقْتاً فَوَقْتاً مُخْتَلِفْ مُعْجِزَات کاظُہُورہوتارہامگربعض مُعْجِزَات ایسےبھی ظاہِرہوئےکہ جوبہت زِیادہ مَشْہُورہُوئے۔آئیے!اُنمُعْجِزَاتکی کچھ تَفْصِیْل  سنئے،چُنانچہ

(1)پرندے پیدا کرنا:

جب حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ رُوْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  نے نَبُوَّت کادعویٰ کیااور مُعْجِزَات دِکھائےتو لوگوں نے دَرْخَواست کی کہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام ایک چَمگادَڑ(Bat)پیدا کریں۔آپ عَلَیْہِ السَّلَام نےمٹّی سے چَمگادَڑکی صُورت بَنائی پھر اُس میں پُھونک مارِی تو وہ اُڑنےلگی۔(خازن، اٰل عمران، تحت الآیۃ: ۴۹،۱/ ۲۵۱)

”چَمگادَڑ“کی خُصُوصِیَّت یہ ہےکہ وہ اُڑنےوالےجانوروں میں بہت عجیب ہےاورقُدْرَت پر دَلالت کرنے میں دُوسروں سے بَڑھ کر ہےکیونکہ وہ بغیر پَروں کے اُڑتی ہے،دانت رکھتی ہے، ہنستی اور بچّہ جَنْتی(پیدا کرتی)ہے حالانکہ اُڑنے والے جانوروں میں یہ باتیں نہیں ہیں۔ (جمل، اٰل عمران، تحت الآیۃ: ۴۹، ۱/۴۱۸،ملتقطاً)

(2) کوڑھیوں کو شفایاب کرنا:

حضرت سَیِّدُنا عیسیٰرُوْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اُس مَریض کو بھی شِفا دیتے تھے کہ جس کا بَرَصْ(ایک مَرَض جس میں فَسادِ خُون سے جِسْم پر سَفید دَھبّے پڑ جاتے ہیں)بدن میں پھیل گیا ہو اور اَطِبّا اُس کےعِلاج سےعاجِزہوں چونکہ حضرت سَیِّدُنا عیسیٰعَلَیْہِ السَّلَام کےزَمانے میں طِبّ کاعِلْم اِنْتِہائی عُروج پر تھا اور طِبّ کےماہرین عِلاج کےمُعَامَلےمیں انتہائی مَہارَت رکھتےتھےاِس لیےاُن کو اِسی قِسْم کےمُعْجِزےدِکھائےگئےتاکہ مَعلوم ہوکہ طِبّ کےطریقے سےجس کاعِلاج مُمْکِن نہیں ہے اُس کو تَنْدُرُسْت کردینا یقیناً مُعْجِزَہ اور نَبُوَّت کی دَلیل(Proof)ہے۔حضرت سَیِّدُنا وَہْب بِن مُنَبِّہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی