Book Name:Hazrat-e-Isa Ki Mubarak Zindagi

کےسَرکےآدھے بال سَفیدہوگئےپھروہ حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام پر اِیمان لائے اور اُنہوں نے حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام سے درخَواست کی کہ دوبارہ اُنہیں سَکَراتِ موت کی تکلیف نہ ہو،اِس کے بغیراُنہیں واپَس کیا جائے چُنانچہ اُسی وَقْت اُن کا اِنتِقال ہوگیا۔( تفسیر جمل، اٰل عمران،تحت الآیۃ: ۴۹، ۱/۴۱۹)

(4) غیب کی خبریں دینا:

 جب حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ رُوْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے بیماروں کو اچّھا کِیا اور مُردوں کو زِندہ کِیا تو بعض لوگوں نے کہا کہ یہ تو جادُو(Magic)ہے اور کوئی مُعْجِزَہ دِکھائیے ،تو آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا کہ جو تم کھاتے ہو اور جو جمع کر رکھتے ہو میں اُس کی تمہیں خَبَر دیتا ہوں اور حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے دَسْتِ مُبارَک پر یہ مُعْجِزَہ بھی ظاہِر ہُوا آپ عَلَیْہِ السَّلَام آدَمی کو بتادیتے تھے جو وہ کَل کھاچُکا اور جو آج کھائے گا اور جو اَگلے وَقْت کے لیے تیَّار کررکھا ہوتا۔آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس بہت سے بچّے جمع ہوجاتے تھے،آپ عَلَیْہِ السَّلَام اُنہیں بتاتے تھے کہ تمہارےگھر میں فُلاں چیز تیَّار ہوئی ہے،تمہارے گھر والوں نے فُلاں فُلاں چیز کھائی ہے،فُلاں چیزتمہارے لیے بچا کررکھی ہے، بچّے گھر جاتے اورگھر والوں سےوہ چیز مانگتے۔گھر والے وہ چیز دیتے اور اُن سےکہتے کہ تمہیں کس نے بتایا؟ بچے کہتے:حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے،تو لوگوں نےاپنے بچّوں کوآپ عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس آنے سےروکا اورکہاکہ وہ جادُوگَرہیں۔(تفسیر قرطبی،اٰل عمران،تحت الآیۃ:۴۹،۲/۷۴، الجزء الرابع،جمل،اٰل عمران، تحت الآیۃ:۴۹،۱/۴۲۰، ملتقطاً )

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”مدنی انعامات“ پر عمل بھی ہے

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!معلوم ہُوا کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ رُوْحُ  اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو بے شُمار اِختِیارات سے نَوازا تھا جبھی تو آپ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے حکم سے پَرِنْدوں کو پیدا،مُردوں کو زِندہ اوربَرَص(سَفید داغ) والوں کو شِفا عطا فرمادیا کرتے حتّٰی کہ غَیْبِی خَبَریں بھی اِرْشاد فَرما