Book Name:Hazrat-e-Isa Ki Mubarak Zindagi

اور میموری کارڈز دُنیا بھر میں پہنچ رہے ہيں،وہیں سَرکارِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ،اَمیرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کی کتابیں بھی زیورِ طَبْع سے آراستہ ہو کر لاکھوں کی تعداد میں عوام کے ہاتھوں میں پہنچ کر سُنَّتوں کے پُھول کھلا رہی ہیں۔

اللہ کرم ایسا کرے تُجھ پہ جہاں میں       اے دعوتِ اسلامی تِری دُھوم مچی ہو!

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۳۱۵)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

قِیامت کی نشانیاں

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!یادرہے!اِس وَقْت حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام آسمانوں  پر زِندہ ہیں اورقُربِ قِیامت میں صاحِبِِ جُودو نَوال، رَسُولِ بے مِثال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے اُ مَّتِی بَن کر تشریف لائیں  گے،جیسا کہ سَیِّدِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا:حضرت عیسٰی عَلَیْہِ السَّلَام میری اُمَّت پر خَلِیْفَہ ہو کر نازِل ہوں  گے۔(مدارک، اٰل عمران، تحت الآیۃ:  ۵۵، ص ۱۶۳)حضرت سَیِّدُنا عیسٰیعَلَیْہِ السَّلَام کے نُزول فرمانے سے پہلے قِیامت کی کچھ نِشانیاں  بھی ظاہرہوں  گی چُنانچہ

 صَدْرُ الشَّرِِیْعَہ، بَدْرُ الطَّریقہ حضرت علَّامہ مَوْلانا مُفْتی محمد امجد علی اَعْظَمِیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:دُنیا کےفَنا ہونے سے پہلے چَند نشانیاں  ظاہِر ہوں  گی۔عِلْم اُٹھ جائے گا ۔ جَہْل(بے عِلْمی) کی کَثْرت ہوگی۔بدکاری کی زِیادَتی ہوگی ، دِین پر قائم رہنا اِتنا دُشوار ہوگا جیسے مُٹّھی میں  اَنگارا لینا، زکوٰۃ دینا لوگوں  پر گِراں(دُشْوَار)  ہوگا کہ اُس کو تاوان(جُرمانہ)سمجھیں  گے۔مَرد اپنی عَوْرت کا مُطِیع(فرماں بَردار) ہوگا۔ ماں  باپ کی نافرمانی کرے گا۔گانے باجوں  کی کَثْرَت ہوگی۔دَجَّال ظاہِرہوگا کہ چالیس(40)دِن میں  حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْنکے سِوا تمام رُوئے زمین کا گَشْت(دَورہ) کرے گا۔ اُس کا فِتْنَہ بہت شدید ہوگا، خُدائی(یعنی خُدا ہونے) کا دَعْویٰ کرے گا۔جو اُس پر اِیمان لائے گا اُسے اپنی جنَّت میں  ڈالے گا اور جو اِنکار کرے گا اُسے جہنَّم میں  داخل کرے گا۔ بہت سے شُعْبَدے(نَظَر بَنْدی کے کَرْتَب)دِکھائے گا اور حقیقت میں  یہ