Book Name:Hazrat-e-Isa Ki Mubarak Zindagi

ہیں،اللہتعالیٰ اِنہیں ایسے ایسے کمالات و مُعْجِزَات سے سَرْفَراز فرماتا ہے کہ عَقلیں حَیْران ہو جاتی ہیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ!اللہکےپیارےنَبی حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ رُوْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو بھی خالِقِ کائنات عَزَّ  وَجَلَّ نےکثیر مُعْجِزَات عطا فرمائے تھےاوربچپن ہی سے آپ عَلَیْہِ السَّلَام  کی ذات سے نَبُوَّت کےآثارظاہِرہونے لگے تھے۔آئیے!حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کےبچپن کاایک حَیْرت اَنگیز واقِعہ سُنئےاور اپنا اِیمان تازہ کیجئے،چُنانچہ

بچپن شریف میں کلام فرمایا!

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!جب حضرت مَرْیَمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا حضرت(سَیِّدُنا)عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کو گود میں لے کر بَنِی اِسرائیل کی بَسْتِی میں تشریف لائیں تو قَوْم نےآپ(رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا)پر مَعَاذَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ!بَدکاری کی تُہْمَت لگائی اور لوگوں نےکہنا شُروع کردیاکہ اے مَرْیَم!تُم نے یہ بہت بُرا کام کیا۔ حالانکہ تُمہارےوالِد(Father)میں کوئی خَرابی نہیں تھی اور تمہاری ماں بھی بَدکار نہیں تھی۔ بغیر شوہر کے تمہارے لڑکا کیسے(پیدا) ہو گیا؟ جب قَوْم نے بہت زِیادہ طَعْنَہ زَنِی اور بَدگُوئی کی تو حضرت مَرْیَم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا نے اِرْشاد فرمایا کہ اِس بچّے سے تم لوگ سب کچھ پُوچھ لو۔تو لوگوں نے کہا کہ ہم اِس بچّے سےکِیااور کیونکر اورکس طرح گفتگو کریں؟یہ تو ابھی بچّہ ہے۔قَوْم کایہ کلام سُن کرحضرت(سَیِّدُنا)عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے تَقْرِیر شُروع کردی۔جس کا ذِکْراللہتعالیٰ نے قرآنِ کَرِیم میں یُوں فرمایا ہے:

قَالَ اِنِّیْ عَبْدُ اللّٰهِ ﳴ اٰتٰىنِیَ الْكِتٰبَ وَ جَعَلَنِیْ نَبِیًّاۙ(۳۰)وَّ جَعَلَنِیْ مُبٰرَكًا اَیْنَ مَا كُنْتُ۪-وَ اَوْصٰنِیْ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ مَا دُمْتُ حَیًّاﳚ(۳۱)وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَتِیْ٘-وَ لَمْ یَجْعَلْنِیْ جَبَّارًا شَقِیًّا(۳۲)وَ السَّلٰمُ عَلَیَّ یَوْمَ وُلِدْتُّ وَ یَوْمَ اَمُوْتُ وَ یَوْمَ اُبْعَثُ حَیًّا(۳۳)

      ترجَمۂ کنزُ الایمان:بچّہ نے فرمایا میں ہوں اللہکا بندہ اُس نے مجھے کتاب دی اور مجھے غَیْب کی خَبَریں بتانے والا (نَبی)کِیا اور اُس نے مجھے مُبارَک کیا میں کہیں ہوں اور مجھےنَماز و زَکوٰۃ کی تاکید فرمائی جب تک جیوں اور اپنی ماں سے اچھا سُلوک کرنے والا اور مجھے زَبَردَست بدبَخْت نہ کیا اور وہی سَلامتی مجھ پر جس دن میں پیدا ہوا