Book Name:Hazrat-e-Isa Ki Mubarak Zindagi

عَنْہُ کاقول ہےکہ حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کےپاس مریضوں کا اِجتِماع ہوجاتا تھا،اُن میں جو چَل سکتا تھا وہ حاضِرِ خِدْمت ہوتا تھا اور جِسےچَلنےکی طاقَت نہ ہوتی تو اُس کےپاس خُود تشریف لے جاکر دُعا کرکے اُس کو تَنْدُرُست کرتےاور اپنی رِسالت پر اِیمان لانےکی شَرْط کرلیتے۔(خازن، اٰل عمران، تحت الآیۃ: ۴۹، ۱/۲۵۱)

(3) مردوں کو زندہ کرنا:

حضرت سَیِّدُنا عَبْدُاللہ بِن عبّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانے فرمایا:حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ رُوْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے چار(4)اَشْخَاص کو زِندہ کیا،(1)ایک عازَر جس کو آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے ساتھ مُخْلِصَانہ مَحَبَّت تھی، جب اُس کی حالت نازُک ہوئی تو اُس کی بہن نے آپ عَلَیْہِ السَّلَام کو اِطِّلاع دی مگر وہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام سے تین(3) روز کی دُوری پر تھا ۔جب آپ عَلَیْہِ السَّلَام تین(3)روز میں وہاں پہنچے تو معلوم ہوا کہ اُس کے اِنتِقال کو تین(3)روز ہوچُکے ہیں۔آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اُس کی بہن سے فرمایا: ہمیں اُس کی قَبْر پر لے چل۔وہ لے گئی ،آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اللہتعالیٰ سےدعا فرمائی جس سے عازَر حُکمِ اِلٰہی سے زِندہ ہو کر قَبْر سے باہَر آگیا،مُدَّت(عَرصِے) تک زِندہ رہا اور اُس کے ہاں اَوْلاد(بھی)ہوئی۔ (2)دُوسر اایک بُڑھْیا کا لَڑکاتھا جس کا جَنازہ حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے سامنے جارہا تھا، آپ عَلَیْہِ السَّلَام نےاُس کے لیے دُعا فرمائی وہ زِندہ ہو کر جَنازہ اُٹھانے والوں کے کَندھوں سے اُتر پڑا،کپڑے پہنے اور گھرآگیا ،پھر زِندہ رہا اور اُس کے ہاں اَوْلاد بھی ہوئی۔(3)تیسری ایک لَڑکی(Girl)تھی جوشام کے وَقْت مَرِی اور اللہتعالیٰ نے حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی دُعا سے اُس کو زِندہ کیا۔(4)چوتھے سَام بِن نُوْح رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ تھےجِن کی وَفات کو ہزاروں سال گزر چکے تھے۔لوگوں نے خَواہِش کی کہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام اُنہیں زندہ کریں!،چُنانچہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام اُن کی نشاندہی سے قَبْر پر پہنچے اور اللہ تعالیٰ سےدُعا کی۔سام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے سُنا کہ کوئی کہنے والا کہتا ہے:’’اَجِبْ رُوْحَ اللہ‘‘(یعنی حضرت عیسیٰرُوْحُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام کی بات سُن)یہ سُنتے ہی وہ خَوْف زَدہ اُٹھ کھڑے ہوئے اور اُنہیں گمان ہوا کہ قِیامت قائم ہوگئی،جس کی دَہْشَت سے اُن