Book Name:Hazrat-e-Isa Ki Mubarak Zindagi

سَیِّدُنا عیسٰیعَلَیْہِ السَّلَام ابھی آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے شِکَمِ اَطْہَر میں ہی تشریف فرما تھے کہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے وُجُودِ مَسْعُود سے کَرامات کا ظُہُور شُروع ہوگیاتھاچُنانچہ

شَجَرِمَرْیَم اور نہر ِ جِبْرِیل

شَیْخُ الْحَدِیْثحضرت علّامہ عُبْدُالْمُصْطَفٰےاَعْظَمِیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفَرماتےہیں:حضرت(سَیِّدُنا) عیسیٰعَلَیْہِ السَّلَام حضرت بی بی مَرْیَمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے شِکَم(اَقْدَس)سے بغیر باپ کے پیدا ہوئے ہیں ۔ جب وِلادَت(Birth) کا وَقْت آیا تو حضرت بی بی مَرْیَمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا آبادی سے کچھ دُور ایک کھجور کے سُوکھے دَرَخْت کے نیچے تَنہائی میں بیٹھ گئیں اور اُسی درخت کے نیچے حضرت(سَیِّدُنا)عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام  کی وِلادَت ہوئی۔چُونکہ آپ(عَلَیْہِ السَّلَام )بغیر باپ کےکُنواری مَرْیَمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے شِکَم (اَقْدَس)سے پیدا ہوئے اِس لئے حضرت مَرْیَم(رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا ) بڑی فِکْر مَنْد اور بے حد اُداس تھیں اور بَدگُوئی و طَعْنَہ زَنِی کے خَوْف سے بَسْتِی میں نہیں آرہی تھیں۔ اور ایک ایسی سُنسان زمین میں کھجور کے سُوکھے دَرَخْت کے نیچے بیٹھی ہُوئی تھیں کہ جہاں کھانے پینے کا کوئی سامان(مَوْجُود)نہیں تھا۔ ناگہاں(اچانک)حضرت(سَیِّدُنا)جِبْرِیل عَلَیْہِ السَّلَام   اُتر پڑے اور اپنی ایڑی زمین پر مار کر ایک نہر جاری کردی اور اچانک کھجور کا سُوکھا دَرَخْت ہَرا بَھرا ہو کر پُخْتَہ (پکا ہوا) پَھل لایااور حضرت(سَیِّدُنا) جِبْرِیل  عَلَیْہِ السَّلَام  نے حضرت مَرْیَمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کو پُکار کر اُن سے یُوں کَلَام فرمایا:

فَنَادٰىهَا مِنْ تَحْتِهَاۤ اَلَّا تَحْزَنِیْ قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِیًّا(۲۴)وَ هُزِّیْۤ اِلَیْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسٰقِطْ عَلَیْكِ رُطَبًا جَنِیًّا٘(۲۵)فَكُلِیْ وَ اشْرَبِیْ وَ قَرِّیْ عَیْنًاۚ- (پ۱۶،مریم،۲۴۔۲۶)

ترجَمۂ کنز الایمان:تو اُسے اُس کے تَلے سے پُکارا کہ غَم نہ کھا بے شک تیرے ربّ نے تیرے نیچے ایک نہر بہا دی ہے اور کھجور کی جَڑ پکڑ کر اپنی طرف ہِلا تُجھ پر تازی پکی کھجوریں گریں گی تو کھااور پی اور آنکھ ٹھنڈی رکھ۔

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!سُوکھےدَرَخْت میں پَھل لگ جانا اور نہر کااَچانک جاری ہونا،بِلاشُبہ یہ دونوں حضرت مَرْیَمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کی کَرَامات ہیں۔حضرت بی بی مَرْیَمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا جب بچّی تھیں اور بَیْتُ