Book Name:Hazrat-e-Isa Ki Mubarak Zindagi

دِیا کرتے تھے۔اَفسوس کہ بُری صُحبتوں میں بیٹھنے کے باعِث بسا اَوْقات اِنسان اَنبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام اور اَوْلِیائے عُظَّام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِیْنکے اِختِیارات کےمُعَامَلے میں شَیْطانی وَسَاوِس کا شِکار ہو کر مُعْجِزَات و کَرَامات کا اِنکار کرکے ہَلاکت و بَربادی کے گَڑھے(Pit) میں جا گِرتا ہے لہٰذا ہمیشہ بُری صُحبت سے بچئے اور اچّھوں کی صُحبت ہی اِختِیار کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ!شَیْطان ناکام و نا مُراد ہوجائے گا۔یادرہے!عاشِقانِ رَسُول کی مَدَنی تَحریک دعوتِ اسلامی سے وابَسْتَہ ہونا بھی اچّھی صُحبت پانے کا بہترین ذَرِیْعَہ ہے لہٰذا آپ بھی اِس مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَسْتَہ رہئے اور ذیلی حَلْقے کے 8 مَدَنی کاموں میں بَڑھ چَڑھ کر حِصَّہ لیجئے۔ذیلی حَلْقے کے8 مَدَنی کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”مدنی انعامات “پر عمل بھی ہے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی اِنعامات نیک بننے کا بہترین نُسخہ ہے۔لہٰذا وقت مقرَّر کر کے روزانہ فکرِ مدینہ کیجئے (یعنی مَدَنی انعامات کے مطابق آج کہاں تک عمل ہوا) رِسالے میں دیئے گئے خانے پُرکرکے ہر مدنی ماہ کی ابتدائی  تاریخ کے اندر اندر اپنی ذِمّہ دار اسلامی بہن کو جمع کروادیجئے نیز مکتبۃ المدینہ کاشائِع کردہ کتاب''جنت کے طلب گاروں کے لئے مَدَنی گلدستہ''کے ذریعے دِیگر اسلامی بہنوں کو بھی'' مَدَنی انعامات'' پر عَمَل کرنے کی ترغیب دِلایئے۔ ہر اِسلامی بہن یہ کوشش کرے کہ وہ عطار ؔ کی اَجمیری ، بغدادی ، مکّی اورمَدَنی بیٹی بننے کا شَرَف پاسکے۔اِنفرادی کوشش کرنے والے ''مدنی اِنعام'' پر عمل کرتے ہوئے ہر ماہ مدنی انعامات کے کم از کم 26رسائل تقسیم کر کے اگلے ماہ وُصول کرنے کی بھی کوشش کیجئے۔ہَدَف فی ذیلی حلقہ: کم از کم 12 رسائل ہیں  ۔

آئیے!بطورِ تَرْغِیْب مدنی انعامات پر عمل کی ایک مَدَنی بَہار  سماعت فرمائیں  چُنانچہ

مَدَنی انعامات پر عمل کی برکت سے چل مدینہ کی سعادت مل گئی

بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک اسلامی بہن جن کی عملی زندگی کچھ ٹھیک نہ تھی بالخصوص نمازوں کی پابندی سے محرومی تھی نیزفیشن پرستی اورگانے باجے سننے کی نُحوست چھائی تھی،ان کے پھوپھی زاد بھائی نے (جوکہ دعوت اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول سے وابَستہ تھے) اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے ان