Book Name:Hazrat-e-Isa Ki Mubarak Zindagi

کے بھائی جان کوبھی دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نہ صِرف دعوت دی بلکہ اپنے ساتھ لے جانا شُروع کردیا۔بھائی جان سُنّتوں بھرے اجتماع سے واپَسی پر اجتماع کی رُوداد سناتے جن میں سیِّدی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کا ذِکرِ خیر سننے کو ملتا جس کی وجہ سے ان اسلامی بہن کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے اپنائیَّت سی محسو س ہونے لگی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  ا ِسی اپنائیَّت کی سوچ نے انہیں پہلی بار 1985؁ کے سالانہ سنّتوں بھرے اجتماع کی خُصُوصی نِشَست میں شرکت پراُبھارا ۔چُنانچِہ وہ بھی اسلامی بہنوں کے ساتھ اجتماع میں شریک ہوئی جہاں انہوں نے پردے میں رَہ کر سنّتوں بھرے اجتماع میں ہونے والا بیان سُنا اور رِقّت انگیز دُعا مانگی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  اسی اجتماع میں شرکت کی برکت سے انہیں گناہوں سے توبہ کرنے کی سعادت نصیب ہو ئی،فکر آخِرت ملی ۔جس پر استِقامت پانے کے لیے انہوں  نے مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنا شُروع کر دیا ۔مَدَنی انعامات کی برکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  انہیں  چل مدینہ کی سعادت بھی نصیب ہو گئی۔(اسلامی بہنوں کی نماز،ص۲۹۰)

چل  مدینہ  وُہی  ہو سکے  جس  کا  دل

گھر میں رہ کر بھی اکثر مدینے میں ہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی مُبارَک زِندگی کے روشن پہلوؤں میں سے ایک روشن تَرین پہلو یہ بھی تھا کہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام  کی پاکیزہ نِگاہیں ہماری طرح خامیوں اور عُیوب کی تلاش میں مشغول  نہ رہتی تھیں کہ ہمیں تو جاندار یا بے جان چیزوں میں خامِیوں اور عُیُوب و  نَقائص کے عِلاوہ کچھ نظر ہی نہیں آتا۔آپ عَلَیْہِ السَّلَام  تو وہ عظیم پیغمبر تھے کہ جو بے زبان جانوروں کے مُتَعَلِّق بھی بُری بات سے ہمیشہ اپنی زبان کو مَحفوظ رکھتے تھے،چُنانچہ

مَرے ہُوئے کُتّے کی بُرائی سے بھی بچو

شَیْخِ طَرِیْقَت،اَمِیرِ اَہلسُنّت حضرت علّامہ مَوْلانا ابُو بِلال محمد الیاس عطّار قادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ