Book Name:Hazrat-e-Isa Ki Mubarak Zindagi

آسمان سے) اُتریں گے،جب تم اُنہیں  دیکھو گے تو پہچان لوگے،اُن کا رَنگ سُرخِی آمیز سَفید ہو گا ،قَد دَرمِیانہ ہو گا،وہ ہلکے پیلے رَنگ کے حُلّے(لِباس)پہنے ہوئے ہوں  گے،اُن پر تَرِی نہیں  ہوگی لیکن گویا اُن کے سَر سے پانی کے قَطرے ٹپک رہے ہوں  گے،وہ خِنْزِیر کو قَتْل کریں  گے،اللہ تعالیٰ اُن کے زَمانے میں اِسلام کے عِلاوہ باقِی تمام مَذاہِب کو مِٹا دے گا،حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام مَسِیْح دَجَّال کو ہَلاک کریں  گے،چالیس سال زمین میں قِیام کرنے(ٹھہرنے) کے بعد وَفات پائیں  گے اور مُسَلمان  اُن کی نَمازِ جَنازہ پڑھیں گے۔(ابوداود،اول کتاب الملاحم، باب ذکر خروج الدجال،۴/۱۵۸،حدیث: ۴۳۲۴ ملتقطاً)

اِرْشادفرمایا:اللہ تعالیٰ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکو بھیجےگاتو وہ جامِع مسجِد دِمَشْق کےسَفید مَشْرِقِی مَنارے پر اِس حال میں اُتریں  گےکہ آپعَلَیْہِ السَّلَام  نے ہلکے پیلے رنگ کے دو حُلّے(لِباس)پہنے ہوں  گے اور آپعَلَیْہِ السَّلَام نے دو(2) فِرِشْتوں  کے بازوؤں  پر ہاتھ رکھے ہوں  گے،جب آپعَلَیْہِ السَّلَام سَر نیچاکریں  گے توپانی کے قَطرے ٹپک رہے ہوں  گے اور جب آپعَلَیْہِ السَّلَام سَر اُٹھائیں گے تو موتیوں  کی طرح سَفید چاندی کے دانے جَھڑ رہےہوں گے۔(مسلم،کتاب الفتن واشراط الساعۃ،باب ذکر الدجال…الخ،ص۱۲۰۱،حدیث: ۷۳۷۳، ملتقطاً)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!حضرت سَیّدُنا عیسیٰرُوْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی مُبارَک زِندگی کا ایک روشن پہلو یہ بھی ہے کہ آپعَلَیْہِ السَّلَام نِہایَت سادہ طَبِیْعَت کے مالِک تھے اور عاجِزِی و اِنکساری کی لازَوال دَوْلت سے مالا مال تھے،آپ عَلَیْہِ السَّلَام چاہتے تو خوب ٹھاٹھ باٹ سے زِندگی گزارتے،مال و دَولت کا اَنبار(Heaps of wealth)جمع کرلیتے،مہنگے ترین لِباس زیبِ تَن فرماتے،عُمدہ عُمدہ کھانےکھاتے اور عالیشان مَحَل میں رہائش اِخْتِیار فرماتےمگرقُربان جائیے!آپ عَلَیْہِ السَّلَام  کی سادَگی پر کہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے ہرگز ایسا نہ کیا بلکہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے فانِی دُنیا کی راحَتوں اور آسائشوں کو ٹھکرا کر ٹھاٹھ باٹ سے زِندگی گزارنے کے بجائے ہمیشہ سادَگی اور عاجِزِی و اِنکساری والی زِندگی گزارنے کو تَرجیح دی اور دُوسروں کو بھی اِس کی تَرْغِیْب دِلاتے رہےچُنانچہ