Book Name:Tawakkul Or Qanaat

میٹھی میٹھی اسلامی بھنو!.جہاں سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دیگر برکات ہیں وہیں سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرکے دعاؤں کی قبولیت کی بھی مدنی بہاریں ہیں آئیے !آپ کی ترغیب کیلئے ایک خُوشگوارومُشکبارمدنی بہارآپکے گوش گُزارکرتی ہوں۔چُنانچِہ :

باب المدینہ(کراچی) کی ایک اسلامی بہن کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّمیں نت نئے فیشن کی شوقین اور نمازیں قضا کردینے کی عادی تھی.ہماری خوش بختی کہ میری ایک بیٹی دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہوگئی. وہ مجھے بھی انفرادی کوشش کے ذریعے سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دیتی رہتی تھی لیکن میں اس کی بات کو نظر انداز کردیا کرتی تھی.ایک مرتبہ حسبِ معمول میری بیٹی نے مجھ پر انفرادی کوشش کی اور مجھے دعوت اسلامی کے اجتماعات میں شرکت کی ایک برکت یہ بھی بتائی کہ الحمدللہ عزوجل دعوت اسلامی کے اجتماعات میں شریک ہونے والیوں کی دعاؤں کی قبولیت کے کئی واقعات ہیں،لہٰذا آپ بھی اجتماع میں شریک ہوں اور بھائی کے لئے دعا کیجئے.بات یہ تھی کہ میرے بیٹے کی شادی کو چار سال کا عرصہ گزر چکا تھا مگر وہ اولاد کی نعمت سے محروم تھاـچنانچہ میں نے اپنی بیٹی کی ترغیب پر یہ نیت کی کہ ان شاءاللہ عَزَّ وَجَلَّ میں دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروں گی اور اپنے بیٹے کے لئے اولاد کی دعا مانگوں گی ـاَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّمیں نے سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنا شروع کردی ـوہاں میں اپنے بیٹے کے لئے بھی دعا کیا کرتی ـکچھ ہی عرصے میںاللہ عَزَّ وَجَلَّ نے میرے بیٹے کو اولاد کی نعمت سے مالامال فرمادیا ـسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ایک اور برکت یہ بھی ملی کہ تقریباً تین سال سے میرے پاؤں میں جو شدید تکلیف رہتی تھی اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّمجھے اس سے بھی نجات مل گئی ـ

مانگیں گے، مانگیں جائیں گے، منہ گی پائیں گے

سرکار میں نہ "لا" ہے نہ حاجت "اگر"کی ہے