Book Name:Tawakkul Or Qanaat

کیا وجہ ہے؟تو جبرائیل نے کہا یہ وہ لوگ ہیں جو نہ داغ لگواتے ہیں،نہ جنترمنترکرتےہیں اورنہ ہی(شگون لینے کے لیے) پرندےاُڑاتےہیں،اوریہ لوگ صرف اپنےربّ پر توکُّل  کرتےہیں، حضرت عکاشہ بن محصن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنےکھڑے ہوکرعرض کی: یَارَسُوْلَاللہ،صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ میرے لیے دُعا فرمائیے کہاللہتَعَالٰی مجھےبھی ان(خُوش نصیب) لوگوں میں سے کر دے،حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے دعا فرمائی:یااللہعَزَّ  وَجَلَّ !عکاشہ کوبھی ان میں سے کر دے، پھرایک اورشخص نے کھڑے ہوکر عرض کی،یَارَسُوْلَالله(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) میرے لیے بھی دُعافرمائیےکہ اللہتَعَالٰی  مجھے بھی ان میں سے کر دے،حضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نےفرمایا(اس دُعا میں)عکاشہ تم پر سبقت لے گئے۔ (بخاری، ج۴، ص۲۵۸، حدیث:۶۵۴۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع“

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بیان کردہ حدیثِ پاک  کا مقصد یہ ہے کہ  ہم توکُّل   کے عادی  بن جائیں اور اللہ  تَعَالٰی کے فضل سے بے حساب جنت میں داخل ہو جائیں ۔ توکُّل  کی عادت اپنانے ،نیکیاں کرنے،حرص و لالچ اوردوسرے گناہوں سےبچنے اور دوسروں کو بچانے،سنتوں پرعمل کا جذبہ پانے کیلئے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ ہوکرذیلی حلقہ کے 8دنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصّہ لیجئے،ذیلی حلقے کے8مدنی کاموں میں سے ہفتہ وارایک مدنی کام سنتوں بھرا اجتماع" بھی ہےجس میں علمِ دین سیکھا سکھایاجاتا ہے اور علمِ دین سیکھنےکی تو کیا ہی بات ہے.جیسا کہ امیر المومنین مولیٰ مشکل کشا شیرِ خدا کرّم اللہ تَعَالٰی وجہہ الکریم سے مروی ہے کہ حضور نبئ کریمصَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: "جو بندہ علم کی جستجو میں جوتے، موزے یا کپڑے پہنتا ہے تو اپنے گھر کی چوکھٹ سے نکلتے ہیاللہ عَزَّ وَجَلَّ اسکے گناہ معاف فرمادیتا ہے."