Book Name:Tawakkul Or Qanaat

کررہاتھاتواچانک حضرت سلمان  فارسیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ میرے سامنے آگئے اور بلند آواز سے انہوں نے کہا: اَلسَّلاَمُ  عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہ،میں نے جواب میں:وَعَلَیْکُمُ السَّلاَمُ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہ، کہااوران سے دریافت کیاکہ وصال کےبعدآپ پرکیاگزری؟اورآپ کس مرتبہ پر ہیں؟ تو انہوں نےفرمایاکہ میں  بہت ہی  اچھےحال میں ہوں اورمیں آپ کو یہ نصیحت ) (Advise کرتا ہوں کہ آپ ہمیشہ اللہتَعَالٰی پرتوکل کرتے رہیں، کیونکہ توکل بہترین چیز ہے، تو کل بہترین چیز ہے، توکل بہترین چیز ہے اس جملہ کو انہوں نے تین مرتبہ ارشادفرمایا۔ (شواھد النبوۃ، رکن سادس د ربیان شواھد ودلایلی...الخ،سلمان فا رسی...الخ، ص۲۸۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! معلوم ہوا کہ توکل دنیا و آخرت دونوں کے لئے مفید ہے،آئیے! اس کے مزید دنیوی  و اُخروی  فوائد سنتے ہیں۔

توکل کے فوائد:

(1)توکُّل  کرنے والے پریشانیوں سے محفوظ ہوجاتے ہیں۔ جیساکہحضورداتاگنج بخش   علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:ایک دن میرےمرشدِبرحق نے بیت الجن سےدمشق جانے کا ارادہ فرمایا بارش  کی وجہ سے مجھےکیچڑ میں چلنےمیں  دشواری ہو رہی تھی مگر جب میں نےاپنےمرشدکی طرف دیکھا تو آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کےکپڑےاورجوتیاں خشک تھیں ،میں نےآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکی بارگاہ میں عرض کی(اوراس حیرت انگیزواقعےکی حکمت دریافت کی)توآپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے جواباً ارشادفرمایا: ہاں!جب سےمیں نےتوکُّل  کی راہ میں اپنےارادےکوختم کر کےباطن کولالچ کی وحشت سے محفوظ  (Safe)کیاہےاس وقت سےاللہعَزَّ وَجَلَّنےمجھےکیچڑسےبچالیاہے۔( کشف المحجوب ،ص۲۵۵) یعنی توکل کی برکت سے دُنیوی مصیبتوں سے مجھے آزادی دے دی گئی ہے۔