Book Name:Tawakkul Or Qanaat

اورآداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتی ہوں ۔تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اورجس نے مجھ سے مَحَبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔

 ( مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ناخن کاٹنے کی سنتیں اور آداب

      آئیے!شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسالہ’’101مدنی پھول ‘‘سےناخن کاٹنےکی سنتیں اورآداب سنتےہیں۔٭جُمعہ کے دن ناخن کاٹنامستحب ہے،ہاں اگرزیادہ بڑھ گئےہوں توجمعہ کاانتظارنہ کیجئے۔(دُرِّمُختار، ج۹ ص۶۶۸) صدرالشریعہ،بدرُ الطریقہ مولیناامجدعلی اعظمیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں منقول ہےجوجمعہ کےروز ناخن ترشوائے (کاٹے) اللہتَعَالٰی  اُس کودوسرے جمعے تک بلاؤں سےمحفوظ رکھےگااورتین 3دن زائد یعنی دس دن تک، ایک روایت میں یہ بھی ہےکہ جوجمعہ کےدن ناخن ترشوائے (کاٹے) تو رحمت آئیگی اورگناہ جائیں گے۔ ( دُرِّمُختار ،  رَدُّ الْمُحتَارج۹ ص ۶۶۸، بہارِشريعت حصّہ۱۶ص ۲۲۵،۲۲۶)٭ ہاتھوں کے ناخن کاٹنےکےمنقول طریقےکاخلاصہ پیش خدمت ہے پہلے سیدھےہاتھ کی شہادت کی انگلی سے شروع کر کےترتیب وار چھنگلیا (یعنی چھوٹی انگلی ) سمیت ناخن کاٹے جائیں، مگر انگوٹھا چھوڑدیجئے ،اب اُلٹےہاتھ کی چھنگلیا(یعنی چھوٹی انگلی ) سے شروع کرکے تر تیب وارانگوٹھے سمیت ناخن کاٹ لیجئےاب آخِرمیں سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخن کاٹا جائے۔ (دُرِّمُختار ج۹ص  ۶۷۰،  اِحْیاءُ الْعُلُوم ج ۱ ص ۱۹۳ )  ٭ پاؤں  کے ناخُن