Book Name:Data Ali Hajveri ka Shauq e Ilm e Deen

دعوت دینا ہے،اس مجلس کا کام تقسیمِ رسائل کے ذریعے زائرین تک نیکی کی دعوت و دعوتِ اسلامی کامدنی پیغام پہنچانا ہے ۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہماری خوش بختی ہےکہ آج ہم نے بھی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ایک ولی" حضرت داتا علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے شوقِ علمِ دِین کے مُتَعَلِّق سننے کا شرف حاصل کیا، اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں بھی ان کا صدقہ نصیب فرمائے۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب!                                           صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بَیان  کا خُلاصہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج ہم نے حضرت سَیِّدُنا داتا گنج بخش علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ كے  شوقِ علمِ دِین سے متعلق  سنا کہ

داتا گنج بخش علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ حصولِ علمِ دِین میں اِس قدر مشغول رہتے تھے کہ شام ہوجاتی مگر پانی نوش فرمانے کا بھی خیال  نہ آتا۔اے کاش!حضرتداتا گنج بخش علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے صدْقے ہمیں بھی وقت کی قدر و منْزلت نصیب ہوجائے،فضولیات مثلاًموبائل اوردوستوں سے گپ شَپ وغیرہ میں وقت برباد کرنے کے بجائے،علمِ دِین سیکھنے کاجذبہ نصیب ہوجائے۔

٭داتا گنج بخش علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکے اساتذہ بلکہ اُس وقت کے بادشاہ بھی آپ کے شوقِ علمِ دِین سے بہت متأثر تھے۔

٭داتا گنج بخش علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا گھرانہ علم  وعمل کا پیکر اور تقویٰ و پرہیزگاری کا شاہکار تھا۔ اے کاش!حضرتداتا گنج بخش علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے صدْقے ہمارے گھروں میں بھی مدنی ماحول بن جائے،اے کاش!گھر کا ہرفرد نمازی اور عاشقِ رسول بن جائے،اے کاش!گھر امْن کا گہوارہ بن جائے،اے کاش!گھر کے تمام افرادمدنی انعامات کے عامل بن جائیں، اے کاش!علم