Book Name:Data Ali Hajveri ka Shauq e Ilm e Deen

داتاعلی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے نصیحت آموز مدنی پھول سنتے ہیں:آپ فرماتے ہیں،

٭انسان کو تمام علوم کا جاننا ضروری نہیں،صرف اتنا علم   حاصل کرنا لازمی ہے، جسے  شریعتِ مطہرہ نے ضروری قرار دیا ہے۔٭طالبِ علم  کے لیے  لازم ہے کہ  باعمل بننے کے لیے علم حاصل کرے ٭آگ پرقدم رکھنا تو نفس گوارا کر سکتا ہے  لیکن علم پر عمل اس سے  کئی گنا دُشوار ہے ۔٭ صرف علم پر قناعت کرنے والا عالم نہیں، عمل کی برکت سے علم فائدہ دیتا ہے لہٰذا کبھی   بھی علم کو عمل سے جدا نہیں کرنا چاہیئے۔٭جوشخص شرعی معاملات میں  محتاط نہ ہو،پر ہیز گاری کے بغیرعلمِ شریعت حاصل کرے، رخصتوں  اورتاویلوں کے پیچھے لگ کر شبہات میں پڑے ،ائمہ  کی تقلید چھوڑ کر خود مجتہد  بن بیٹھے،  تو ایسا شخص جلد ہی گناہ  میں مبتلا ہوجائے گا۔دراصل یہ باتیں دل کی غفلت کے سبب پیدا ہوتی ہیں۔ (فیضانِ داتا علی ہجویری،ص۶۹ تا۷۱ملتقطاًبتغیر قلیل)

میٹھے میٹھے مُصطفےٰ کی بارگاہِ پاک میں

کیجئے میری سِفارش آپ یا داتا پِیا

(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص 534)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

رسالہ”فیضانِ داتاعلی ہجویری“کا تعارف

میٹھےمیٹھے اسلامی بھائیو!داتا علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ كے فرامین اور آپ  کی سیرتِ مبارکہ سے متعلق  مزید معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ 84 صفحات پر مشتمل رسالہ”فیضانِ داتا علی ہجویری“کا مطالعہ کیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّاس رسالے میں داتا علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی سیرت،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے شوقِ علمِ دِین،حصولِ علمِ دِین کے لئے سفر،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی