Book Name:Data Ali Hajveri ka Shauq e Ilm e Deen

خود پڑھیں نہ انہیں پڑھنے دیں،بلکہ مکتبۃ المدینہ  کی شائع کردہ کتابوں اور رسائل کے مطالعہ کی ترکیب بنائیں،خود بھی ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شریک ہوں اور انہیں بھی شرکت کی ترغیب دلائیں ،گھر میں اگرگناہوں بھرے چینلز،فلموں ڈراموں اور موسیقی کا سلسلہ ہے تو اسے ختم کروائیں اورصِرف 100 فیصدی اسلامی چینل یعنی مَدَنی چینل ہی دیکھیں اور دکھائیں۔اگر ہم ان مدنی پھولوں  کے مُطابِق زِندَگی گُزارنے میں کامیاب ہوجائیں  تویقیناًمُعاشَرے سے جہالت کا اندھیرا چھٹ سکتا ہے،ہر طرف سُنّتوں کی  مدنی بہاریں آ سکتی ہیں اورہمارا بچہ بچہ نیک ،مُتّقی اور ماں باپ کا فرمانبردار بن سکتا ہے ، اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ۔

یاربّ بچا لے تُو مجھے نارِ جحیم سے

اولاد پر بھی بلکہ جہنم حرام ہو

(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص 310)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

                                                12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ’’چوک درس ‘‘

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  شیخِ طریقت ،امیرِاَہْلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے  ہمیں ایک مَدَنی مَقْصَد عطافرمایا ہے کہ   "مجھے اپنی اور ساری دُنیا  کے لوگوں کی اِصْلاح کی کو شش  کرنی ہے "اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ لہٰذا اپنی اور ساری دُنیا  کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کے لیے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ رہیےاورذیلی حلقے کے  12 مدنی  کاموں میں خُوب بڑھ چڑھ کر حصّہ لینے والے بن جائیے۔ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک(1)مدنی  کام’’چوک دَرْس ‘‘دینابھی ہے۔ یقینا  چوک دَرْس بہت بابَرَکت اور فَضِیْلت والا کام ہےاور اَمْرٌ بِالْمَعْرُوف وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر(یعنی بُرائی سے روکنے اور بھلائی کا حکم دینے) کا ایک بہترین اورمُؤثِر  ذَرِیْعہ بھی ہے اور نیکی کا حکم کرنے اور