Book Name:Data Ali Hajveri ka Shauq e Ilm e Deen

و عمل کا جذبہ نصیب ہو جائے، اے کاش!تقویٰ و پرہیزگاری کی دولت نصیب ہو جائے۔

٭داتا گنج بخشعلی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکی برکت سے ہزاروں لوگوں کی زندگیوں میں مدنی انقلاب برپا ہوا۔ اے کاش!حضرتداتا گنج بخش علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے صدْقے ہماری زندگی میں بھی سُنّتوں کی مدنی بہار آ جائے، اے کاش!بے عملی ختم ہوجائے، اے کاش!علم و عمل کی برکت سے ایسا مدنی اِنقلاب آئے کہ ہمارے گھر کے ساتھ ساتھ ہمارے محلے،ہمارے عَلاقے والے بھی فیضانِ علم و عمل سے مالا مال ہوجائیں۔اےکاش! حضرتداتا گنج بخش علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے صدْقے ہمیں اپنے گھر میں پڑوس میں،رِشتے داروں میں جہاں جہاں ہمارے تعلقات ہیں ،جہاں جہاں ہم اُٹھتے بیٹھتے ہیں،ہر جگہ نیکی کی دعوت دینے کا جذبہ نصیب ہو جائے۔

اللہ تعالٰی حضرت سیدنا داتا گنج بخش علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے مزارِ پُر اَنوار پر کروڑہا کروڑ رحمتیں نازل فرمائے اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے طُفیل ہمیں بھی دولتِ علمِ دِین  سے مالا مال فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

ان کی سنَّت کا جو آئنہ دار ہے          بس وُہی تَو جہاں میں سمجھدار ہے

(وسائلِ بخشش،ص۴۷۲)

 


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵