Book Name:Data Ali Hajveri ka Shauq e Ilm e Deen

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اپنے  فضل و کرم اور داتا علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی  عَلَیْہ کے طفیل امیرِ اَہلسنت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو بھی شوقِ علمِ دِین اور حکمت و دانائی کا وہ خزانہ عطا فرمایا ہے کہ جو بہت کم لوگوں کے حصے میں آیا ہے۔آپ کی شخصیت میں ہمیں بزرگانِ دِین اور داتا علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی تعلیمات کے واضح آثار دکھائی دیتے ہیں، کیونکہ ان اللہ والوں کے فیضان سے آپ کا سینہ بھی علمِ دِین سیکھنے اوراس کی ترویج و اشاعت کے مدنی جذبے سے سرشار ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّآپ کی نگاہِ فیض سے لاکھوں مُسلمانوں بالخصوص نَوجوانوں کی زندگیوں میں مدنی انقلاب برپا ہوگیا اور وہ گناہوں سے تائب ہوکر صلوٰۃ وسنّت کی راہ پرگامزن ہوگئے۔اگر ہم عقائد و اعمال،شریعت و طریقت، تاریخ و سیرت، طِب و رُوحانیت وغیرہ مختلف موضُوعات پر کئے گئے سوالات کے جَوابات پر مشتمل امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مَدَنی مذاکرے، اِصلاحی، فقہی،رُوحانی و اَخلاقی موضوعات سے معمور کثیر بیانات سُنیں، بے شمار سُنّتوں کا مجموعہ فیضانِ سُنّت اوربے شمار موضوعات پر دیگر کتب و رسائل کا مطالعہ کریں تو پتا چلے گا کہ اللہ تعالٰی نے انہیں کیسا علم عطا فرمایا ہے۔دعوتِ اسلامی کا یہ ٹھاٹھیں مارتا سَمُندر دیکھئے کہ اللہ تعالٰی نے اس مردِ کامل کے ذریعے لاکھوں بے نمازیوں کو نمازی،فیشن پرستوں کوسُنّتوں کا عادی، فاسِقوں کو متّقی بنا دیا ہے،بدعقیدہ لوگوں کو خوش عقیدگی،جاہِلوں کو علمِ دین کی روشنی،بے عملوں کو عمل کی پختگی، خشک مزاجوں کو لذتِ عشقِ مُصطفوی ،بے باکوں کو خوفِ خدا اور اسلامی بہنوں کو زیورِ شرم و حیا سے آراستہ و پیراستہ کیا ہے۔علمائے کِرام و مُفتِیانِ عِظام و مُصَنِّفین اورجامعاتُ المدینہ اور دارُالافتا اہلِسُنّت کی مدنی بہاریں دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ اللہعَزَّ  وَجَلَّ نے اس ولیِ کامل،عاشقِ ماہِ رِسالت و عاشقِ اعلیٰ حضرت کےذریعے جہالت کو کیسے دُور فرمایاہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّان کے دَم قدم سے سُنّتوں کی مدنی بہاریں ہیں،اِن کی اَن تھک کوششوں کو سراہتے ہوئے صرف عوام ہی نہیں بلکہ دُنیابھر کے عُلماءِ کرام بھی گویا کہ حوصلہ افزائی کرتے ہوئے